الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر راجیو چندر شیکھر سائیکلون میچانگ کے بعد چنئی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
Posted On:
08 DEC 2023 7:18PM by PIB Delhi
ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل چنئی میں طوفان مِچاونگ کے نتیجے میں آنے والے حالیہ سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کریں گے۔ وزیر موصوف کے ایجنڈے میں پانی سے بھرے علاقوں کا جامع جائزہ، امدادی سامان کی تقسیم کی نگرانی، جاری بچاؤ مشنوں کا جائزہ لینا اور ان رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کرنا شامل ہے جو طوفان کے بعد بڑے پیمانے پر پانی جمع ہونے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
کل چنئی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد، وزیر جناب راجیو چندر شیکھر اپنا دورہ شروع کریں گے، جس کا آغاز چنئی کے سریپرمبدور میں مدیچور وردھاراج پورم سے ہوگا۔ اس کے بعد، وہ مغربی ممبلم اور ٹرپلیکین علاقے میں ڈاکٹر نٹیسن روڈ کی طرف روانہ ہوں گے۔ اس کے بعد وزیر 19، ویدیارام اسٹریٹ، ٹی نگر، چنئی میں واقع "کمالیم" میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2093
(Release ID: 1984232)
Visitor Counter : 88