وزارت دفاع

وزارت دفاع نے ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ پروجیکٹ کے لیے ٹیلی کمیونی کیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ 588.68 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا

Posted On: 08 DEC 2023 3:46PM by PIB Delhi

 ڈیجیٹل آرمڈ فورسز کے لیے بھارت سرکار کے اسٹریٹجک وژن کے مطابق ، وزارت دفاع نے 8 دسمبر 2023 کو ٹیلی کمیونی کیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ (ٹی سی آئی ایل) کے ساتھ 588.68 کروڑ روپے کی لاگت کے بائی (انڈین) زمرے کے تحت ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ (ڈی سی جی) پروجیکٹ کے حصول کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لیے ایک اہم اقدام ، ڈی سی جی پروجیکٹ تکنیکی ترقی کا ایک جامع بیانیہ پیش کرے گا ، جس میں ایک جدید ڈیٹا سینٹر کی تعمیر ، ایک مضبوط ڈیزاسٹر ریکوری ڈیٹا سینٹر کا قیام ، آئی سی جی سائٹس پر رابطے کی توسیع اور ای آر پی سسٹم کی ترقی شامل ہے۔ یہ منصوبہ محفوظ ایم پی ایل ایس / وی ایس اے ٹی کنکٹیویٹی کا بھی فائدہ اٹھائے گا، جس سے یہ جدید دفاعی ٹکنالوجی میں آگے بڑھےگا۔

ڈی سی جی پروجیکٹ جدید ترین تکنیکی صلاحیتوں سے لیس ٹیئر تھری اسٹینڈرڈ ڈیٹا سینٹر کے قیام کی علامت ہے۔ عصبی مرکز کی طرح کام کرتے ہوئے ، یہ آئی سی جی کے ذریعہ نافذ ایپلی کیشنز کی مرکزی نگرانی اور انتظام کی اہلیت پیدا کرتا ہے ، جس سے آئی سی جی کے اہم آئی ٹی اثاثوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اس پروجیکٹ سے پانچ سال کے عرصے میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افرادی دن پیدا ہونے کا تخمینہ ہے، جس سے بھارتی صنعتوں کے مختلف شعبوں کی فعال شرکت کو فروغ ملے گا، اس طرح دفاع میں ’خود انحصاری‘ حاصل کرنے کی حکومت کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1UXPE.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2TBRR.jpg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2087



(Release ID: 1984216) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Telugu