سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (دیویانگ جن) دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا

Posted On: 08 DEC 2023 6:29PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز (این آئی ای پی آئی ڈی) 11-12 دسمبر، 2023 کو نئی دہلی میں آٹزم کی تشخیص کے لیے بھارتی پیمانے (آئی ایس اے اے) پر دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس پروگرام کو نیشنل فنڈ آف ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، وزارت سماجی انصاف و اختیارات، بھارت سرکار کے تحت مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ مذکورہ کانفرنس میں بھارت اور بیرون ملک سے شرکا شرکت کریں گے اور فی الحال بھارت سے 82 شرکا اور امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، نیوزی لینڈ ، کویت ، ابوظہبی ، دبئی ، بنگلہ دیش اور بھوٹان سمیت 18 ممالک کے 9 شرکا نے ورکشاپ میں شرکت کے لیے اندراج کرایا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد این آئی ای پی آئی ڈی کے ذریعہ تیار کردہ آئی ایس اے اے ٹول کے استعمال میں پیشہ ور افراد کو تربیت دینا ہے جو ملک میں آٹزم کی تشخیص کے لیے بھارت سرکار کے منظور شدہ ٹیسٹوں میں سے ایک ہے۔ فی الحال، یہ نہ صرف بھارت میں بلکہ ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں بھی پیشہ ور افراد کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے۔  ٹیسٹ پیشہ ور افراد کے استعمال کے لیے اوپن سورس میں ہے۔

اس پروگرام کے دوران قومی راجدھانی علاقے میں معذور افراد کے لیے کمیونٹی پر مبنی بحالی کے پروگراموں کے لیے موبائل بس کا آغاز بھی کیا جائے گا ، جو این آئی ای پی آئی ڈی اور ایچ اے این ایس فاؤنڈیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس موبائل سروس کا مقصد نوئیڈا، فرید آباد، غازی آباد اور دہلی کے قومی راجدھانی علاقے میں معذور افراد کی بیداری اور بازآبادکاری پیدا کرنا ہے۔ کمیونٹی بس مطلوبہ ٹیسٹ اور اوزار سے لیس ہے اور طبی اور بحالی کے پیشہ ور افراد کمیونٹی میں خدمات فراہم کریں گے۔ اس میں این سی آر میں مختلف مقامات پر مخصوص اسٹینڈ پوائنٹس ہوں گے جہاں خدمات حاصل کرنے کے لیے نامزد پیشوں کو ان مقامات پر متحرک کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شناخت شدہ مستحقین کو ضرورت کے مطابق ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ 3 سال کے لیے پروجیکٹ کی کل لاگت 8.87 کروڑ روپے ہے۔ این سی آر میں اس طرح کی دو موبائل بسیں چلائی جائیں گی اور ضرورت کے مطابق اس میں توسیع کی جائے گی۔

اس پروگرام میں جناب راجیش اگروال آئی اے ایس، سکریٹری بھارت سرکار، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای، نئی دہلی  مہمان خصوصی ہوں گے، اور جناب راجیو شرما، آئی ایف او ایس، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی مہمان اعزازی ہوں گے۔ اس پروگرام میں این آئی ای پی آئی ڈی کے ڈائرکٹر جناب بی وی رام کمار اور سی ای او جناب سندیپ کپور اور ایچ اے این ایس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب سدیپ سنہا بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر سروج آریہ، اسسٹنٹ پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر شلپا منوگنا، فیکلٹی، ڈاکٹر سنیتا دیوی، فیکلٹی اور ڈاکٹر امباڈی کے جی، فیکلٹی مذکورہ پروگراموں کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2090



(Release ID: 1984211) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi