صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے مختلف قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے  کھلاڑیوں سے ملاقات کی


صدر جمہوریہ مرمونے  کھلاڑیوں سے کہا  ہم اپنے ملک کے لیے خوشی اور فخر لانے کے لیے آپ کی مہارت، لگن اور کھیل  ہنرمندی پر اعتماد کرتے ہیں

Posted On: 08 DEC 2023 6:32PM by PIB Delhi

کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے آج (8 دسمبر 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ وہ  داپریسیڈنٹ  ود پیوپل پروگرام کے تحت راشٹرپتی بھون  میں تھے۔  ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنا اور ان کی گرانقدرتعاون کو تسلیم کرنا تھا۔

صدر مملکت نے کھلاڑیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی مثالی کارکردگی کے ذریعے قوم کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی لگن، جذبہ اور بہتر کارکردگی کے تئیں  غیر معمولی عہد بندی  نے نہ صرف ان کی انفرادی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ کھیلوں کی دنیا میں اجتماعی طور پر ہندوستان کا نام بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ ایشین گیمز اور پیرا ایشین گیمز میں ان کی غیر معمولی کوششوں کے نتیجے میں بالترتیب 107 اور 111 تمغے حاصل ہوئے۔ یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کی صلاحیتوں کاثبوت  ہے ، بلکہ ان کے ناقابل تسخیر جذبے کی بھی  ایک مثال پیش کرتی  ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا سفر صرف ذاتی فتوحات کا نہیں ہے۔ یہ تمام ہندوستانیوں کے خوابوں کو پرواز  دینے  سے متعلق  ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ صرف کھلاڑی نہیں ہیں۔ وہ ہماری ثقافت، اقدار اور ایک ارب لوگوں کے جذبے کے سفیر بھی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند مہینوں میں دنیا کی توجہ  2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس اور پیرا اولمپکس  پر  ہوگی اور تمام ہندوستانیوں کی نظریں ہمارے کھلاڑیوں پر مرکوز  ہوں گی۔ ہم اپنے ملک  کے لیے خوشی اور فخر لانے کے لیے ان کی مہارت، لگن اور کھیل کی صلاحیت   پر اعتماد کرتے ہیں۔

******

 

 

 

U.No:2065

ش ح۔ج ق۔س ا


(Release ID: 1984155) Visitor Counter : 83