زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت کسانوں کا اندراج اور دعوے کا تصفیہ
Posted On:
08 DEC 2023 5:17PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) خریف 2016 سیزن سے ملک میں متعارف کرایا گیا ہے، جو ریاستوں اور کسانوں کے لیے رضاکارانہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کی فصلوں کے لیے بوائی سے پہلے سے لے کر فصلوں کی کٹائی کے بعد کے مراحل تک نہ رکنے والے تمام قدرتی خطرات کے خلاف کسانوں کے لیے انتہائی کم سے کم پریمیم پر جامع رسک کوریج فراہم کی جاتی ہے۔ اندراج شدہ کسانوں کی درخواستوں کے لحاظ سے اسکیم کے تحت کوریج سال بہ سال بڑھ رہی ہے۔ 30.11.2023 تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ربیع 2022-23 اور خریف 2023 سیزن کے دوران اس اسکیم کے تحت بالترتیب 435 لاکھ اور 689 لاکھ کسانوں کی درخواستوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک حقیقت ہے کہ 2021-22 اور 2022-23 کے دوران سال بہ سال کسانوں کی درخواستوں کی تعداد میں بالترتیب 33.4 فیصد اور 41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ خریف 2022 کے مقابلے خریف 2023 سیزن (30 نومبر 2023 تک) میں اسکیم کے تحت بیمہ شدہ کسانوں میں بھی 28.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ربیع 2022-23 سیزن کے لیے 7.8 لاکھ کسانوں کی درخواستوں پر 3,878 کروڑ روپے کے دعوے ادا کیے گئے ہیں۔
******
ش ح ۔ ح ا ۔ م ر
U. No.2062
(Release ID: 1984096)
Visitor Counter : 111