ریلوے کی وزارت

گزشتہ پانچ سالوں میں 30 ستمبر 2023 تک 2,94,115 آسامیاں پُر کی گئیں

Posted On: 08 DEC 2023 3:05PM by PIB Delhi

انڈین ریلویز پر اس کے سائز، مقامی تقسیم اور کام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آسامیوں کا ہونا اور بھرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ بھرتیاں وقتاً فوقتاً نئی خدمات، نئی ٹیکنالوجیز، میکانائزیشن اور نئے نظاموں پر غور کرتے ہوئے خالی آسامیوں اور زمینی ضروریات کے پیش نظر پُر کی جاتی ہیں۔ مختلف زمروں میں افرادی قوت کی ضرورت بھی ترجیحات میں تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے، ریلوے کے پاس پُر کی جانے والی آسامیوں کی نشاندہی کرنے کا ایک متحرک عمل ہے اوروہ  اسے مستقل طریقے سے پُر کرتا ہے۔ خالی اسامیاں بنیادی طور پر ریلوے کے ذریعے بھرتی ایجنسیوں کے ساتھ آپریشنل ضروریات کے مطابق انڈینٹ لگا کر پُر کی جاتی ہیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں اور 30 ستمبر 2023 تک 2,94,115 آسامیاں پُر کی گئی ہیں۔

یہ معلومات  ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 2047



(Release ID: 1983986) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Tamil , Hindi