بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

معذور افراد کی حوصلہ افزائی

Posted On: 07 DEC 2023 4:22PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کی وزارت، اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں  نیز پالیسی اقدامات کے ذریعہ ریاست چھتیس گڑھ  سمیت ملک  بھر میں معذور افراد کی ملکیت والے اداروں سمیت ، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اسکیموں/پروگراموں میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ پردھان منتری روزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی)،بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے قرض کی گارنٹی اسکیم، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی)، انٹرپرینیورشپ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام(ای ایس ڈی پی) ؛خرید اور مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم (پی ایم ایس ایس)، انٹرنیشنل کوآپریشن اسکیم، ٹول روم، ٹیکنالوجی سینٹر سسٹم پروگرام، نیشنل ایس سی/ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ)، ایم ایس ایم ای چیمپئنز، وغیرہ شامل ہیں۔  اس کے علاوہ، ایم ایس ایم ای  کی وزارت  نے 17 ستمبر کو 'پردھان منتری وشوکرما2023'اسکیم کا آغاز کیا۔ اس   اسکیم کے تحت 18 تجارتوں میں مصروف ان  کاریگروں اور دستکاروں کوفائدہ پہنچایا جاتا ہے ، جو اپنے ہاتھوں اور اوزاروں سے کام کر رہے ہیں۔

پی ایم ای جی پی کے تحت، عام زمرے کے مستفیدین دیہی علاقوں میں پروجیکٹ لاگت کا 25فیصداور شہری علاقوں میں 15فیصدکی مارجن سبسڈی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس میں استفادہ کنندہ کے ذریعہ پروجیکٹ کی لاگت میں 10فیصد کا تعاون شامل ہوگا جبکہ معذور مستفیدین کے لیے، مارجن منی سبسڈی دیہی علاقوں میں 35فیصد اور شہری علاقوں میں 25فیصد ہے جس میں استفادہ کنندہ کی طرف سے منصوبے کی لاگت کا 5فیصد حصہ ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت معذور  افراد کے ذریعہ چلائے جانے والے کاروباری اداروں کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی پر ریاست / ضلع / صنعت کے لحاظ سے کوئی ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی ہے۔

یہ اطلاع چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

2007



(Release ID: 1983821) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Punjabi