الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی  وزیر راجیو چندر شیکھر کل ممبئی میں این ڈی ٹی وی پروفٹ کے آغاز کے موقع پر کلیدی خطاب کریں گے

Posted On: 07 DEC 2023 6:27PM by PIB Delhi

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل ممبئی میں ’این ڈی ٹی وی پروفٹ‘ کے آغاز میں کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام دوپہر 2:30 بجے ممبئی کے لوئر پریل کے دی سینٹ ریگس میں منعقد ہونا ہے، جس کا تھیم "لامحدود ہندوستان" ہے۔

اپنے خطاب کے دوران، وزیر موصوف جناب راجیو چندر شیکھر، پچھلے نو سالوں میں ہندوستان کے تبدیلی کے سفر پر روشنی ڈالیں گے، جس میں یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح ٹیکنالوجی نے زندگیوں کو بدلنے، اختراع کو فروغ دینے اور حکومت اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ عالمی سطح پر ایک قابل بھروسہ ٹیک پارٹنر کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کو بھی اجاگر کریں گے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان محض ایک صارف بننے سے ٹکنالوجی کا ایک اہم پروڈیوسر بننے کے لیے تیار ہوا ہے، اور ٹیکنالوجی کے مستقبل کو فعال طور پر تشکیل دے رہا ہے۔

اس تقریب میں اسٹاک مارکیٹ کے قد آور شخصیات ، پالیسی سازوں اور اسٹارٹ اپس سمیت دیگر افراد کی شرکت متوقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

2005

 

 

 

 


(Release ID: 1983789)
Read this release in: English , Hindi , Kannada