محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای شرم پورٹل کی خصوصیات

Posted On: 07 DEC 2023 5:08PM by PIB Delhi

وزارت محنت اور روزگار نے 26.08.2021 کو غیر منظم مزدوروں کے اندراج اور ایک جامع قومی ڈیٹا بیس کی تشکیل کے لیے ای شرم پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ یہ ایک غیر منظم مزدور کو 30 وسیع پیشے والے شعبوں میں 400 پیشوں کے تحت خود اعلانیہ (سیلف ڈکلیئریشن )کی بنیاد پر پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تمل ناڈو سمیت ملک بھر میں ای شرم پورٹل کے تحت طے شدہ اہداف اور غیر منظم مزدوروں کی تعداد رجسٹرڈ/ کامیابیوں کی تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

ای شرم پورٹل پر نمایاں خصوصیات اور نئی ترقی اور ای شرم پورٹل کے ذریعے غیر منظم مزدوروں کو ملنے والے فوائد درج ذیل ہیں:

(i) پورٹل میں رجسٹریشن مکمل طور پر آدھار سے تصدیق شدہ اور آدھار سیڈڈ ہے۔ کوئی بھی غیر منظم مزدور خود کو سیلف ڈکلیئریشن کی بنیاد پر پورٹل پر رجسٹر کروا سکتا ہے۔

(ii) تارکین وطن مزدوروں کے خاندان کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ای شرم میں انتظام کیا گیا ہے۔

(iii) متعلقہ بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی مزدور (بی او سی ڈبلیو) بورڈز میں ان کے رجسٹریشن کی سہولت کے لیے ریاستوں/یوٹیز کے ساتھ تعمیراتی مزدوروں کے ڈیٹا کا اشتراک کرنے کے لیے ای شرم میں پروویژن شامل کیا گیا ہے۔

iv) )ای شرم کو نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ ایک غیر منظم مزدور اپنے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کا استعمال کرتے ہوئے این سی ایس پر رجسٹر ہو سکتا ہے اور مناسب ملازمت کے مواقع تلاش کر سکتا ہے۔ ای شرم پورٹل پر رجسٹر کرنے والوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے این سی ایس پر رجسٹر کرنے کے لیے ایک آپشن/ لنک بھی فراہم کیا گیا ہے۔

v) ا)ی شرم کو پردھان منتری شرم-یوگی ماندھن (پی ایم-ایس وا ئی ایم) کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے۔ پی ایم- ایس وائی ایم ان غیرمنظم مزدوروں کے لیے پنشن اسکیم ہے جن کی عمریں 18-40 سال کے درمیان ہیں۔(یو اے این ای شرم) نمبر کا استعمال کرتے ہوئے، کوئی بھی غیر منظم مزدور آسانی سے ماندھن پورٹل پر رجسٹر یشن کر سکتا ہے۔

(vi) غیر منظم مزدوروں کو ہنر بڑھانے اور اپرنٹس شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے، ای شرم کو اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے اسکل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

vii) )ای شرم مائی اسکیم پورٹل کے ساتھ بھی مربوط ہے۔ مائی اسکیم ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد سرکاری اسکیموں کی ون اسٹاپ سرچ اور دریافت کرنا ہے۔ یہ شہری کی اہلیت کی بنیاد پر اسکیم کی معلومات کو دریافت کرنے کے لیے ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم شہریوں کو ان کے لیے صحیح سرکاری اسکیمیں تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ مختلف سرکاری اسکیموں کے لیے درخواست دینے کے بارے میں بھی رہنمائی کرتا ہے۔ اس انضمام کے ذریعے، تمام ای شرم رجسٹر ان اسکیموں کی جانچ کر سکتے ہیں جن کے لیے وہ اہل ہیں۔

نمبرشمار

ریاست

ہدف

29 نومبر2023 تک کل رجسٹریشن

1

اتر پردیش

6,66,07,163

8,31,50,095

2

اوڈیشہ

1,29,79,773

1,33,63,773

3

چھتیس گڑھ

82,42,144

83,68,094

4

اتراکھنڈ

31,50,240

29,99,986

5

مغربی بنگال

2,78,90,604

2,61,42,024

6

ہماچل پردیش

20,86,547

19,46,583

7

جموں و کشمیر

38,09,769

34,21,732

8

جھارکھنڈ

1,08,06,305

92,62,849

9

بہار

3,49,43,979

2,88,43,897

10

تریپورہ

11,67,542

8,58,984

11

مدھیہ پردیش

2,39,00,510

1,73,59,349

12

آسام

99,69,971

70,88,731

13

ہریانہ

78,97,313

52,84,093

14

پنجاب

84,39,584

55,44,606

15

گجرات

1,78,84,271

1,14,76,374

16

دہلی

52,39,058

33,13,527

17

کیرالہ

99,95,844

59,30,733

18

راجستھان

2,26,89,152

1,32,81,141

19

چندی گڑھ

3,24,372

1,76,453

20

آندھرا پردیش

1,50,92,950

80,37,904

21

منی پور

8,65,632

4,20,818

22

پڈوچیری

3,95,791

1,83,279

23

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

1,72,402

73,395

24

کرناٹک

1,89,17,552

78,06,652

25

مہاراشٹر

3,44,80,382

1,39,17,977

26

تلنگانہ

1,07,83,075

42,84,792

27

تمل ناڈو

2,17,95,554

85,39,625

28

لداخ

80,926

31,553

29

ناگالینڈ

6,29,914

2,20,825

30

اروناچل پردیش

4,39,728

1,44,995

31

میگھالیہ

9,42,678

3,08,901

32

انڈمان اور نکوبار جزائر

1,16,770

30,336

33

سکم

1,93,270

36,364

34

میزورم

3,46,988

62,212

35

گوا

4,44,150

65,272

36

لکشدیپ

20,491

2,494

کل

38,37,42,394

29,19,80,418

یہ جانکاری محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

*****

ش ح۔م م ۔ف ر

 (U: 1975)


(Release ID: 1983699) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Manipuri , Tamil