ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ایم ایس ڈی ای نے کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کو روکنے کے لیے اپنے اہلکاروں کے لیے دو روزہ صلاحیت سازی کے پروگرام کا اہتمام کیا
‘اب کوئی بہانہ نہیں’ صنفی بنیاد پر تشدد کو روکنے کا حلف دلایا گیا
Posted On:
07 DEC 2023 4:10PM by PIB Delhi
‘جنسی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ سرگرمی’ کی سالانہ مہم کے مطابق، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نےنئی دہلی میں واقع کوشل بھون میں اپنے اہلکاروں کے لیے کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسانی ایکٹ 2013 کےتحت دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اختتام کیا۔
افتتاحی اجلاس سکریٹری، ایم ایس ڈی ای، شری اتل کمار تیواری، وزارت کے دیگر سینئر افسران اوریو این ویمن کے نمائندوں کی موجودگی میں بلایا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب تیواری نے کہا کہ اس طرح کی صلاحیت سازی کے پروگرام ہر اہلکار کے لیے کام کی جگہ پر مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنے کے واسطے اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام ملازمین کے لیے ایک محفوظ ماحول کام کی جگہ کی ثقافت کا حصہ بن جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کو بھی ہدایت کی کہ وہ جائزہ اجلاسوں کا باقاعدہ اہتمام کریں اور ایکٹ کے سیکھنے کے جوہر کو مزید تقویت دینے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
یو این ویمن انڈیا دفتر کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ محترمہ کانتا سنگھ نے وزارت میں خواتین کے لیے ایک سازگار ماحول کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کو روکنے کے لیے ایم ایس ڈی ای کی کوششوں اور اس کے عزم کی تعریف کی۔انہوں نے ایم ایس ڈی ای کو اپنے پورے عملے کے لیے جامع صلاحیت سازی کی تربیت کا اہتمام کرنے والی پہلی وزارتوں میں سے ایک ہونے کے لیے بھی سراہا۔ محترمہ سنگھ نے خواتین پر جنسی ہراسانی کے گہرے اثرات ، ذہنی تندرستی پر اس کے اثرات اور مستقبل کی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت میں رکاوٹ بننے کی امکانات پر زور دیا۔
وزارت کے عہدیداروں نےچار حرفی‘اب کوئی بہانہ نہیں' کےعنوان سےایک حلف بھی اٹھایاجس کامقصد صنفی بنیاد پر تشدد کو روکنا ہے۔
دو روزہ پروگرام کے تحت، تربیت کا انعقاد نہ صرف اس بات کی واضح تعریف کے لیے کیا گیا کہ جنسی ہراسانی کیا ہے بلکہ اس کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے بھی کہ شکایت کا عمل کیسے کام کرتا ہے۔ یہ اقدام ایم ایس ڈی ای کی خواتین کے لیے ایک محفوظ کام کی جگہ بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے اوریہ خواتین کو معاشی محرک اور ملک کی جامع ترقی کے لیے مساوی شراکت دار کے طور پر بااختیار بنانے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
*****
ش ح۔م م ۔ف ر
(U: 1966)
(Release ID: 1983609)
Visitor Counter : 93