اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی برادریوں کی مدد کے لیے کلیدی پروگرام

Posted On: 07 DEC 2023 3:32PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب  میں جانکاری فراہم کی کہ   حکومت ،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، ہنر مندی کےفروغ اور صنعت کاری  کی وزارت، وزارت ٹیکسٹائل، وزارت ثقافت، وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی اور دیہی ترقیات کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے سماج  کے ہر طبقے بشمول اقلیتوں  بالخصوص معاشرے کے معاشی طور پر کمزور  اور کم مراعات یافتہ طبقات کی ترقی کے لیے متعدد اسکیموں کو نافذ کرتی ہے ۔  

اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کوسماجی، اقتصادی اور تعلیمی سظح پربااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہے ۔  حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے پروگراموں اور اقدامات کی تفصیلات اور جس طریقے سے ان اقدامات نے اقلیتی برادریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے وہ حسب ذیل ہیں:

  1. تعلیمی طور پر  بااختیار بنانے کی اسکیمیں
  1. پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم
  2. پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم
  3. نمبرات اور ضرورت پر مبنی اسکالرشپ اسکیم

 

.B  روزگار اور اقتصادی  طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

  1. پہلے سیکھو اور کماؤ ( ایس اے کے)، نئی منزل، یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اور نئی روشنی، اسکیموں کو اقلیتی برادریوں کے لیے ’پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس)‘ نامی ایک مربوط اسکیم میں تبدیل کیا گیا ہے۔
  2. قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی) اقلیتوں کو ری فنانس موڈ پر رعایتی قرضے فراہم کرتی ہیں جو انہیں ان کو معاشی  طور پر بااختیار بنانے اور ان کے لیے ذریعہ معاش پیدا کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ حکومت اس پروگرام کے نفاذ میں این ایم ڈی ایف سی کی مدد کرتی ہے۔

 

.C خصوصی اسکیمیں

  1. جیو پارسی: ہندوستان میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو دور کرنے کی ایک اسکیم۔
  2. وقف املاک کی کمائی میں اضافہ کرنے کے لیے قومی وقف بورڈ کی ترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو بی ٹی ایس) اور شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی )۔

 

  .D بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیمیں

 

  1. پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم ( پی ایم جے وی کے) اقلیتوں پر مرکوز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔
  2. اسکیم کے مطابق تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ  یعنی www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں
  3. تمام اسکیموں نے مل کر اعلیٰ سطح کی مہارتوں کے حصول، روزی روٹی کے زیادہ مواقع، روزگار کی اعلیٰ صلاحیت، بہتر بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی، بہتر صحت اور اقلیتی برادریوں کی مجموعی بہبود میں تعاون کیا ہے۔

 

*******

 

ش ح ۔ م ع     ۔  ت ح

 (U: 1962 )



(Release ID: 1983601) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil