عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ
Posted On:
07 DEC 2023 2:19PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2014 میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکٹ (ڈی ایل سی) آغاز کے بعد سے اس کے تحت جاری کئے گئے سرٹیفکٹس کی کل تعداد کے بارے میں تفصیلات دستیاب ہیں ۔ ڈی ایل سی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مدت (یکم اپریل سے 31 مار چ تک)
|
ڈیجیٹل لائف سرٹی فکیٹس کی کل تعداد
|
مرکزی حکومت کے ملازمین کی کل تعداد
|
2014-2015
|
109751
|
92658
|
2015-2016
|
1315150
|
726102
|
2016-2017
|
5058451
|
1102313
|
2017-2018
|
9901542
|
1262258
|
2018-2019
|
8994834
|
1503144
|
2019-2020
|
9965509
|
1901710
|
2020-2021
|
9897459
|
1957862
|
2021-2022
|
11191451
|
2372562
|
2022-2023
|
14129489
|
4269529
|
2023-28 نومبر 2023
|
11310388
|
3789571
|
پنشن یافتگان کے لیے اسکیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے مقصد سے، درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔
- شارٹ میسجنگ سروس (ایس ایم ایس ) اور سوشل میڈیا کے ذریعے ٹویٹس،ا سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) اور یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر پر انگریزی اور ہندی دونوں میں شارٹ فلموں کا استعمال کرتے ہوئے مناسب تشہیر کی جاتی ہے۔
- موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے ڈی ایل سی جمع کرانے کا نیا موڈ شروع کیا گیا۔
- ملک گیر ڈی ایل سی مہم نومبر 2022 میں بینکوں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز اور وزارتوں/محکموں کے تعاون سے چلائی گئی تھی جہاں پنشن یافتگان کے لیے ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے کیمپوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا ( یو آئی ڈی اے آئی) اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے بھی تعاون حاصل کیا گیا۔
- نومبر 2023 کے دوران، محکمہ نے ایک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کا انعقاد کیا جس میں پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں/محکموں، یو آئی ڈی اے آئی اورالیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے 100 شہروں میں 500 مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کی وقف شدہ مہموات نے پنشن یافتگان کو بغیر کسی پریشانی کے اپنے لائف سرٹیفکیٹ اپنے گھر پر آرام سے جمع کرانے کی سہولت فراہم کرائی ہے۔
- پنشن یافتگان میں بیداری پھیلانے کے پروگرام، بینکرز کے بیداری پروگرام اور ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورت کا انعقاد فزیکل طور پر اور ساتھ ہی آن لائن ڈی ایل سی، خاص طور پر چہرے کی تصدیق کی تکنیک سے واقف کرانے اور اسے مقبول بنانے کے لیے باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-1956
(Release ID: 1983511)
Visitor Counter : 77