صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مفروضہ بنام حقائق
چین میں نمونیا کے معاملات میں حالیہ اضافے کے تعلق سے دلّی کے ایمس میں بیکٹیریا کی موجودگی کے معاملات کا پتہ لگانے کا دعویٰ کرنے والی میڈیا رپورٹس گمراہ کن اور غلط ہیں
مائکوپلازما نمونیا عام طور سے لاحق ہونے والے نمونیا کے مرض کی سب سے عام بیکٹیریل وجہ ہے
دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) میں نمونیا کے حالیہ معاملات کا چین میں بچوں کو لاحق ہونے والے سانس کے انفیکشن میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں ہے
Posted On:
07 DEC 2023 1:04PM by PIB Delhi
ایک قومی روزنامے کی حالیہ میڈیا رپورٹ میں ، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) نے چین میں نمونیا کے معاملات میں حالیہ اضافے سے منسلک سات بیکٹیریل معاملات کا پتہ لگایا ہے۔ یہ رپورٹ غلط ہے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرتی ہے۔
اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ان سات بیکٹیریل معاملات کا چین سمیت دنیا کے کچھ حصوں میں ہونے والے بچوں میں سانس کے انفیکشن میں حالیہ اضافے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چھ ماہ کے عرصے (اپریل تا ستمبر ، 2023 ء ) میں دلّی کے ایمس میں جاری مطالعہ کے ایک حصے کے طور پر سات معاملات کا پتہ چلا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
جنوری ، 2023 ء سے لے کر اب تک ، آئی سی ایم آر کے ایک سے زیادہ سانس کے پیتھوجین ( ضیق النفس ) نگرانی کے ایک حصے کے طور پر، دلّی کے ایمس کے مائکرو بایولوجی شعبے میں اصل وقت کی بنیاد پر پی سی آر کے ذریعے ٹیسٹ کیے گئے 611 نمونوں میں ، جس میں بنیادی طور پر شدید سانس کی بیماری ( ایس اے آر آئی ) کے تقریباً 95 فی صد معاملات شامل تھے ، کوئی مائکوپلازما نمونیا نہیں پایا گیا ۔
مائکو پلازما نمونیا کمیونٹی سے حاصل نمونیے کی سب سے عام بیکٹیریل وجہ ہے۔ اس طرح کے تمام انفیکشنز میں سے تقریباً 15-30 فی صد کی وجہ یہی ہوتی ہےاور یہ کہ بھارت کے کسی بھی حصے سے ، اس طرح کے اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
صحت کی مرکزی وزارت ، صحت کے ریاستی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور یومیہ بنیاد پر صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
*************
ش ح ۔ ش م ۔ ع ا
U. No. 1950
(Release ID: 1983461)
Visitor Counter : 115