کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی نے، ہندوستان کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات اور اصلاحات کو ظاہر کرنے کے لیے، عالمی بینک کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 07 DEC 2023 12:48PM by PIB Delhi

عالمی بینک کی ٹیم کو ہندوستان کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جاری اور آنے والے اقدامات اور اصلاحات کو واضح  کرنے کے لیے ایک میٹنگ، کل نئی دہلی میں صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) کی اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) محترمہ سمیتا داؤرا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔  لاجسٹک کارکردگی کے اشاریئے (ایل پی آئی) کے نوڈل افسران، جن میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایل پی اے آئی )، ریلوےکی وزارت ، بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی شاہراہوں  کی وزارت، شہری ہوابازی کی وزارت ،بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز کا مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) اورقومی صنعتی کوریڈور ترقیاتی کارپوریشن  لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی ) اور عالمی بینک نے اراکین  شامل ہیں ،نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کی اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مختلف وزارتوں / محکموں کے ذریعہ ہدف شدہ  عملی منصوبے  کا اشتراک کیا گیا ہے اور ملک کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جامع  ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔ یہ کوششیں عالمی بینک ایل پی آئی  میں ہندوستان کی درجہ بندی کو بہتر بنائیں گی۔

میٹنگ کے دوران، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہندوستانی وزارتوں/ محکموں کے ذریعہ اپنائے گئے بہترین طریقوں کی نمائش کی جو ہندوستان کی لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ کچھ اصلاحات/اقدامات کا خلاصہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

ایل پی اے آئی  نے  زمینی بندرگاہوں کے انتظامیہ کے ایک نظام (ایل پی ایم ایس) کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے لاگو کیا ہے اور انٹیگریٹڈ چیک پوسٹس (آئی سی پیز) پر تمام معلقہ فریقین  کے درمیان معلومات کے محفوظ الیکٹرانک دستیبابی کو آسان بنانے کے لیے اور خودکار داخلے اور اخراج (لینڈ پورٹ پیٹراپورٹ) کے لیے اسمارٹ گیٹ بھی نافذ کیا ہے۔ وہ ایکسپورٹ ریلیز ٹائم کو 101 گھنٹے سے کم کرکے 22 گھنٹے کرنے کے این ٹی ایف اے پی کے ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ لینڈ پورٹس کے لیے اوسطاً درآمدی ریلیز کا وقت 17 گھنٹے  کاہے۔

ریلوے ٹریکس کی 100فیصد برقی کاری کا منصوبہ ریلوے کی وزارت کے  ذریعے کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2014 اور مالی سال 2023 کے درمیان، ٹریک کی تعمیر کی رفتار میں 3.6 گنا اضافہ ہوا ہے، لوکوموٹیو اور ویگن ہولڈنگ میں بالترتیب 1.6 گنا اور مالی سال 2023 سے مالی سال 20230 تک 1.8 گنا اضافہ متوقع ہے۔ کیپیکس  کو 2024 میں بہتر کرنے کے لیے،  31.2 ارب امریکی  ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ملک میں مال بردار نقل و حمل کی رفتار اور حجم، اور مشرقی اور مغربی مال بردار راہداریوں کا نفاذ، اوسطاً 50سے 60 کلومیٹر کی رفتار پیش کر رہا ہے، جو کہ ریگولر ریلوے ٹریکس سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

ایم او پی ایس ڈبلیو نے این ایل پی میرین کا آغاز کیا ہے، جو ایک قومی  میری ٹائم واحد ونڈو پلیٹ فارم ہے، جس میں برآمد کنندگان، درآمد کنندگان، اور خدمات فراہم کرنے والوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے دستاویزات کے تبادلے اور کاروبار کے لین دین میں مدد کے لیے، مکمل اول سے آخر تک  لاجسٹک حل شامل ہیں۔

بل آف انٹری، شپنگ بل وغیرہ جیسےمختلف  اے پی آئز کے لیے،سی بی آئی سی کا آئی سی ای جی اے ٹی ای (کسٹمز آٹومیٹڈ پورٹل) ، یوایل آئی پی  کے ساتھ مربوط ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اے ای او پورٹل کو شروع کرکے اے ای او ای ٹی آئی  کے ایپلی کیشنز کے لیے، ایپلی کیشن فائلنگ، پروسیسنگ، اور اے ای او سرٹیفیکیشن کی ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ ڈیلیوری کو ڈیجیٹائز کیا ہے۔

ایم او آر ٹی ایچ  نے 35 ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پیز)، 108 بندرگاہ کے رابطے کے منصوبے  اور 608 -وے سائڈ سہولیات والی سائٹس کا منصوبہ بنایا ہے۔ فاسٹیگ، ایک الیکٹرانک ٹول کلیکشن نظام ہے، جو ریڈیو فریکوینسی آئیڈینٹی فیکیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرتا ہے تاکہ براہ راست پری پیڈ یا اس سے منسلک بچت اکاؤنٹ یا براہ راست ٹول مالک سے ٹول کی ادائیگی کر سکے۔

ای-ایئر وے بل (ای-اے ڈبلیو بی) اور ای-کارگو سیکیورٹی ڈیکلریشن ایم او سی اے کے، ڈیجیٹل اقدامات ہیں۔ ای-گیٹ پاس کا نفاذ ستمبر 2024 میں ہونے والا ہے۔

عالمی بینک کے نقل وحمل کے سینئر ماہر معیشت جناب ژاں فرانکوئس آروس نے ان فیصلہ کن کوششوں کی تعریف کی ، جو ہندوستان، لاجسٹک شعبے  میں ڈیجیٹل مداخلت کو فروغ دینے میں کر رہا ہے۔ انہوں نے ایل پی آئی کیلکولیشن اپروچ میں تبدیلی کے بارے میں مزید بتایا، جس پر عالمی  بینک کی طرف سے غور کیا جا رہا ہے۔ 2023 میں، نئے کے پی آئیز متعارف کرائے گئے جو دنیا بھر میں تجارت کی اصل رفتار کی پیمائش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے کے پی آئیز بڑے عالمی ٹریکنگ ڈیٹاسیٹس (بگ ڈیٹا) سے اخذ کیے گئے ہیں، جن میں شپنگ کنٹینرز، ایئر کارگو اور پارسل شامل ہیں۔ ڈیٹا کے کچھ بڑے ذرائع میں کنٹینر سے باخبر رہنے کا ڈیٹا، عالمی پوسٹل ڈیٹا: پوسٹل سروسز کے ذریعے منظم بین الاقوامی ایکسپریس اور پارسلز، آئی اے ٹی اے  کے ذریعے ایئر وے بل کا ڈیٹا، شپ ٹریکنگ ڈیٹا، درآمد  کے قیام   کا وقت، برآمد کے قیام   کا وقت، ہوائی اڈے کے قیام  کا وقت اور پوسٹل ڈیلیوری کا وقت شامل ہیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  کے محکمے کی اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس)، نے مزید کہا کہ ہدفی مداخلت کے ساتھ، یہ اقدامات ملک میں لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ مزید ڈی پی آئی آئی ٹی  اور بین وزارتی وقف ٹیم، ایل پی آئی کے ارتقائی طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے عالمی بینک کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گی۔

*******

  ش ح۔اع ۔رم

U-1949   



(Release ID: 1983452) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil