وزارت خزانہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 09 دسمبر 2023 کو آئی ایف سی اے  کی فلیگ شپ تقریب – انفینٹی فورم 2.0 کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کریں گے


فورم کا دوسرا ایڈیشن، جی آئی ایف  ٹی –آئی ایف  ایس سی: نئے دور  کی عالمی مالیاتی خدمات کی حوصلہ افزائی  کے مرکز پر مرکوز ہے

Posted On: 06 DEC 2023 8:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 09 دسمبر 2023 کو فلیگ شپ مالیاتی ٹکنالوجی تقریب - انفینٹی فورم 2.0 کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کریں گے۔

اس تقریب کی میزبانی، بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکزکی  اتھارٹی (آئی ایف  ایس سی اے) اور گفٹ سٹی، حکومت ہند کے زیراہتمام کر رہی ہے۔ فورم کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد دسمبر 2021 میں کیا گیا تھا اور اس نے 80+ ممالک میں 95000سے زیادہ اندراج اور مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ 100سے زیادہ  ورچوئل نمائش کنندگان کے ساتھ ایک ‘فن ٹیک شوکیس’ کا مشاہدہ کیا تھا۔

فورم کی میزبانی آئی ایف  ایس سی اے نے، مالیاتی خدمات پر ایک عالمی سوچ کی  قیادت  کے پلیٹ فارم کے طور پر کی ہے، جہاں دنیا بھر سے ترقی پسند خیالات، اہم مسائل، اختراعی ٹیکنالوجیوں کو دریافت کیا جاتا ہے، ان پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور حل اور مواقع کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے لیے ایک پری کرسر تقریب کے طور پر منظم کیا گیا، انفینٹی فورم 2.0 کا دوسرا ایڈیشن، ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں گفٹ  سٹی میں صرف انفرادی طورسے مدعو کرنے کے لیے تقریب طے کی گئی ہے اور دنیابھرسے تمام شرکاء کی ورچوئل طورپر  شرکت کے لیےانتظام کئے گئے۔

مرکزی حکومت اور گجرات سرکار کے معزز مقررین میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کپڑے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل؛ ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور معلوماتی  ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو شامل ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ڈی ای اے کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ؛  آئی ایف ایس سی اے کے صدر نشین  جناب  کے راجرمن ؛ گفٹ سٹی کمپنی لمیٹڈکے چیئرمین جناب ہس مکھ ادھیا؛ جناب تپن رے، ایم ڈی اور سی ای او، گفٹ سٹی کمپنی لمیٹڈ؛ مالیاتی بنیادی ڈھانچہ اور ترقی کے قومی  بینک(این کے بی ایف آئی ڈی)کے چیئرمین جناب کے وی کامتھ؛ اور شری ادے کوٹک، بانی اور ڈائریکٹر، کوٹک مہندرا بینک، بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔

فورم کا دوسرا ایڈیشن‘ گفٹ –آئی ایف ایس سی : اعصابی مرکز برائے نیو ایج گلوبل فنانشل سروسز’ کے موضوع پر مرکوز ہو گا، جسے درج ذیل تین ٹریکس کے ذریعے بیان کیا جائے گا:

  1. مکمل ٹریک: نیو ایج انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کی تشکیل
  2. گرین ٹریک: "گرین اسٹیک" کے لیے کیس بنانا
  3. سلور ٹریک: گفٹ  ٓائی ایف ایس سی  میں طویل مدتی  مالیاتی ہب

یہ فورم، ہندوستان اور پوری دنیا میں مالیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے کئی روشن خیالوں کی شرکت اور بصیرت افروز بات چیت کا بھی مشاہدہ کرے گا، جیسا کہ درج ذیل ہے (حروف تہجی کی ترتیب میں درج ہے):

  • جناب اے بالسوبرامنیم، ایم ڈی اور سی ای او، آدتیہ برلا سن لائف اے ایم سی  لمیٹڈ
  • جناب الپیش شاہ، ایم ڈی اور سینئر پارٹنر، بوسٹن کنسلٹنگ گروپ
  • جناب انیکیت تلاتی، صدر، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا
  • جناب انیربن مکھرجی، ایم ڈی اور پارٹنر، بوسٹن کنسلٹنگ گروپ
  • محترمہ انجلی بنسل، بانی شراکتدار، آوانا کیپٹل
  • جناب ارون کوہلی، ایم ڈی اور کنٹری ہیڈ، مورگن اسٹینلے (ہندوستان)
  • جناب جی سری نواسن، سابق چیئرمین اور ایم ڈی، نیو انڈیا ایشورنس کمپنی لمیٹڈ
  • جناب ہرش وردھن لونیا، شریک بانی اور سی ای او، لینڈنگ کارٹ
  • محترمہ کاکو نکھٹے، صدر اور کنٹری ہیڈ، بینک آف امریکہ، انڈیا
  • جناب کولن لال بھائی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اروند لمیٹڈ
  • محترمہ مارگریٹا کولانجیلو، طویل مدتی معیشت اور اے آئی  کی  ماہر
  • جناب میتھیاس بی پونٹوپیڈن، بانی اور منیجنگ پارٹنر، پونٹوکا ایڈوائزری
  • جناب میانک جھا، ایم ڈی اور پارٹنر، بوسٹن کنسلٹنگ گروپ
  • جناب نکھل کامتھ، شریک بانی اور سی ایف او، زیرودھا
  • جناب نیلیش شاہ، گروپ صدر اور ایم ڈی، کوٹک مہندرا ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پارٹ ٹائم ممبر، پی ایم کی اقتصادی مشاورتی کونسل
  • جناب نتن جیسوال، بیرونی تعلقات کے سربراہ، ایشیا پیسفک، بلومبرگ ایل پی
  • جناب سنجیو سانیال، رکن، پی ایم کی اقتصادی مشاورتی کونسل
  • جناب وجے شیکھر شرما، بانی اور سی ای او، پے ٹی ایم

تقریب سے پہلے 08 دسمبر 2023 کو فن ٹیک اداروں کے لیے ایک ‘‘سرمایہ کاروں  کی چوٹی کانفرنس ’’ کاا انعقاد کیا جائے گا جو آئی ایف  ایس سی اے  کے ذریعے مجاز ہیں یا آئی ایف  ایس سی اے کے ساتھ مفاہمت  نامے رکھنے والے اداروں کے ذریعہ تجویز کردہ یا ایکسلریٹر، جو آئی ایف  ایس سی اے کے ذریعہ مجاز ہیں۔ سرمایہ کاروں کے اجلاس میں شامل ہوں گے:

  1. فن ٹیک اداروں کے لیے اپنی مصنوعات اور حل کی نمائش کے لیے ایک پچنگ اجلاس
  2.  اور حصہ لینے والے سرمایہ کاروں اور شارٹ لسٹ شدہ فن ٹیک اداروں کے درمیان بالمشافہ میٹنگیں۔

فورم میں 300سے زیادہ  سی ایکس  اوز  کی ذاتی طور پر شرکت کا مشاہدہ کرنے کا امکان ہے، جس میں ہندوستان سے مضبوط آن لائن شرکت اور 20سے زیادہ ممالک کے عالمی سامعین ہوں گے جن میں امریکہ ، برطانیہ ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا اور جرمنی شامل ہیں۔

دیگر شرکاء کے علاوہ، اس تقریب میں بڑی عالمی تنظیموں کے سی ایکس اوز ، غیر ملکی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور غیر ملکی سفارت خانوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ فورم کے دوسرے ایڈیشن، اس کے ایجنڈے اور مقررین کے بارے میں مکمل تفصیلات https://www.infinityforum.in پر دستیاب ہیں۔

انفنٹی فورم  2.0 کا اہتمام آئی ایف ایس سی  اے  اور گفٹ سٹی  نے کیا ہے اور بلومبرگ بین الاقوامی شراکتدار  کے طور پر; فکی اور انوسٹ انڈیا بطور ڈومیسٹک پارٹنرز؛ اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ بطور نالج پارٹنر اس کی معاونت کرتے ہیں۔

انفینٹی فورم 2.0 میں ورچوئل شرکت کے لیے اندراج ، کیو آر  کوڈ کو اسکین کرکے کیا جا سکتا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A48S.png

********

 

  ش ح۔اع ۔رم

U-1943   



(Release ID: 1983422) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Marathi , Hindi