وزارت اطلاعات ونشریات
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سمندری طوفان ‘ مِگ جوم ’ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن وزیر دفاع کے ہمراہ ہوں گے
Posted On:
06 DEC 2023 8:09PM by PIB Delhi
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 7 دسمبر ، 2023 ء کو تمل ناڈو کے سیلاب سے متاثرہ ، اُن علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے ، جو تباہ کن طوفان ‘ مگ جوم ’ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس دورے میں وزیر دفاع کے ہمراہ تمل ناڈو کے وزیر خزانہ اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹری جناب تھنگم تھینا راسو بھی ہوں گے۔
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی اس دورے میں وزیر دفاع کے ساتھ رہیں گے۔
فضائی جائزے کے بعد وزیر دفاع ، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور مختلف ایجنسیوں کی طرف سے انجام دیئے جا رہے امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
*************
ش ح ۔ ش م ۔ ع ا
U. No. 1939
(Release ID: 1983410)
Visitor Counter : 80