جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی کھونٹیوں سمیت بایو انرجی کے ذرائع سے نئی اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 06 DEC 2023 5:29PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ حکومت نے بایو انرجی ذرائع سے نئے اور قابل تجدید توانائی کے وسائل کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں ریاست پنجاب سمیت ملک بھر میں کھیتی باڑی کی کھونٹیو ں کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔ یہ اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے نومبر 2022 میں قومی بائیو انرجی پروگرام (این بی ایم ) کو نوٹیفائی  کیا ہے جس کا بجٹ  01.04.2021 سے 31.03.2026 کی مدت کے لیے 1715 کروڑ روپے  ہے اور اسے دو مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا بجٹ 858 کروڑ  روپے ہے۔ یہ پروگرام مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے ) فراہم کر کے بائیو انرجی پلانٹس کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ این بی پی کے بائیو ماس پروگرام اور ویسٹ ٹو انرجی پروگرام کے جزو کے تحت، پراجیکٹ ڈویلپرز ملک بھر میں کہیں بھی بایو انرجی پراجیکٹس سمیت  ریاست پنجاب کے تمام اضلاع میں لگا سکتے ہیں۔ ان منصوبوں کو سی ایف اے متعلقہ سکیم کے رہنما خطوط کے مطابق فراہم کیا جاتا ہے۔
  2. پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے یکم اکتوبر 2018 کو "سسٹین ایبل متبادل کی طرف سستی نقل و حمل (ایس اے ٹی اے ٹی )" پہل شروع کی ہے، جس کا مقصد مختلف فضلہ/بائیو ماس ذرائع سے کمپریسڈ بائیو گیس (سی بی جی) کی پیداوار اور قدرتی گیس کے ساتھ اس کے استعمال فروغ دینے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے۔
  3. پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، وزارت جل شکتی کے ذریعہ لاگو کی گئی گوبردھن اسکیم کے تحت ماڈل کمیونٹی بائیو گیس پلانٹس کے قیام کے لیے ، 50.00 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فی ضلع دستیاب ہیں۔
  4. بجلی کی وزارت نے موجودہ کوئلے سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس میں بائیو ماس کی ملاوٹ کو فروغ دینے کے لیے سمرتھ مشن (تھرمل پاور پلانٹس میں بایوماس کے استعمال پر قومی مشن) کو نوٹیفائی کیا ہے۔
  5. مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے دہلی کے این سی ٹی، پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں اور راجستھان اور اتر پردیش کے این سی آر اضلاع میں بایوماس پیلٹ پلانٹس کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کے لیے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے 20 اضلاع میں بائیو انرجی پروجیکٹوں میں کھیت کی کھونٹیوں کے استعمال کے لیے بیداری پیدا کرنے کے لیے پہل کی ہے۔

قومی بایوماس مشن، بجلی کی وزارت نے تھرمل پاور پلانٹس میں بایوماس کوفیرنگ کو فروغ دینے کے لیے ملک کی 18 ریاستوں میں کسانوں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے 51 بیداری پروگرام منعقد کیے ہیں۔

یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 5 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

*********

(ش ح ۔ ع ح)

U.N. 1897


(Release ID: 1983396)
Read this release in: English , Hindi