پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتوں کی ڈیجیٹلائزیشن

Posted On: 06 DEC 2023 3:53PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی مرکزی وزارت، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) کو نافذ کر رہی ہے جس کا مقصد پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کو مقامی خود حکمرانی  کی طرح زیادہ شفاف، جوابدہ اور موثر بنانا ہے۔ سابقہ ​​کامیابیوں کی بنیاد پر، وزارت نے 24 اپریل 2020 کو ای-گرام سوراج، ای-پنچایت ایم ایم پی  کے تحت پی آر آئیز  کے لیے ایک فنکشن پر مبنی جامع ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔ یہ ایپلی کیشن  پنچایت کے کام کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں آن لائن ادائیگیوں سمیت ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منصوبہ بندی، بجٹ، اکاؤنٹنگ، نگرانی، اثاثہ جات کا انتظام وغیرہ شامل ہیں۔ اب تک، 2.49 لاکھ گرام پنچایتوں نے 2023-24 کے لیے اپنے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے (جی پی ڈی پی ) تیار اور اپ لوڈ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ، 2.30 لاکھ گرام پنچایتوں نے 2023-24 کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کے لیے آن لائن لین دین مکمل کیا ہے۔ ای گرام سوراج کو ریاست کے لحاظ سے اپنانے کا طریقہ ضمیمہ I میں دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ، وزارت نے نچلی سطح پر شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کے لیے ای پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی ) کے تحت ایک ایپلیکیشن – آڈٹ آن لائن شروع کی ہے۔ اس کے ذریعے پنچایت کھاتوں کا آن لائن آڈٹ کیا جا سکے گا اور اندرونی اور بیرونی آڈٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات درج کی جائیں گی۔ آڈٹ سال 2021-22 کے لیے 2.47 لاکھ آڈٹ پلان تیار کیے گئے ہیں اور 2.37 لاکھ آڈٹ رپورٹس تیار کی گئی ہیں۔ اسی طرح آڈٹ سال 2022-23 کے لیے 1.44 لاکھ آڈٹ کے پلان بنائے گئے ہیں اور 29,981 گرام پنچایتوں کے لیے آڈٹ رپورٹیں تیار کی گئی ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، بھارت نیٹ پروجیکٹ کو ملک کی تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ سے جوڑنے کے لیے ایک نیٹ ورک بنانے کے لیے مرحلہ وار ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ ملک میں بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت اب تک 2,10,181 گرام پنچایتوں کو سروس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ 30.06.2021 کو، بھارت نیٹ کا دائرہ ملک میں گرام پنچایتوں سے باہر تمام آباد گاؤں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سروس کے لیے تیار گرام پنچایتوں کی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے- وار تفصیلات ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، پنچایتی راج کی وزارت نے 29 شعبوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے ایک ماڈل پنچایت سٹیزن چارٹر/فریم ورک تیار کیا ہے، جو پنچایتوں کے لیے مقامی پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو اپنانے کے لیے اقدامات کو ہم آہنگ کرتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو مقررہ وقت میں خدمات فراہم کرنا، ان کی شکایات کا ازالہ کرنا اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ میری پنچایت، میرا ادھیکار - ہماری دہلیز پر عوامی خدمات' مہم 01 جولائی سے 30 ستمبر 2021 تک چلائی گئی۔ یہ مہم ایک مؤثر حکمت عملی کے طور پر ابھری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گرام پنچایتوں کے پاس ایک شہری چارٹر ہے جس کو متعلقہ گرام سبھاؤں نے منظور کیا ہے جس میں پنچایت کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے مختلف زمروں اور اس طرح کی خدمات کے لیے وقت کی حد درج ہے۔

آج تک، 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2.32 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں نے گرام سبھا منعقد کی ہیں اور 2.15 لاکھ گرام پنچایتوں نے اپنے شہری چارٹر کو حتمی شکل دی ہے۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ  جانکاری دی۔

***********

(ش ح ۔ ع ح)

U.N. 1899



(Release ID: 1983392) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi