سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی کی مالی صحت

Posted On: 06 DEC 2023 3:18PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی کو حکومت ہند کی طرف سے قومی شاہراہوں کی تعمیر، دیکھ ریکھ اور بندو بست کی ذمہ داری سونپی گی ہے۔ شاہراہوں کی تعمیر کے لیے فنڈ حکومت کے ذریعہ بجٹ کی تقسیم اور اندرونی اور اضافی بجٹ کے وسائل (آئی ای بی آر) کے تحت قرض لینے کے لیے این ایچ اے آئی کو منظوری کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی اثاثہ کے مونیٹائزیشن کے ذریعے وسائل کا انتظام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، آئی ای بی آر کو مالی سال 24-2023 سے بند کر دیا گیا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کے دوران قرض لینے کی  سال در سال تفصیل منسلک ہے۔

این ایچ اے آئی کے پاس  اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے ایک روڈ میپ ہے۔

تحویل اراضی میں تاخیر، درختوں کی کٹائی، استعمال کی منتقلی، بے موسم بارش، مقامی تحریک، جنگلات کی منظوری اور اس کے بعد وبائی مرض کووڈ-19 وغیرہ جیسے متعدد مسائل کے سبب تقریباً 167 پروجیکٹوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ تاخیر کے سبب ان پروجیکٹوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ پروجیکٹوں کی تکمیل اس کی متعینہ مدت کار کے دوران قدر میں اضافہ سمیت سائٹ/ مقامی/ پروجیکٹ سے متعلق مخصوص اسباب کے ماتحت ہے اور حقیقی لاگت میں اضافہ کو صرف پروجیکٹ کی تکمیل پر ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے قومی شاہراہوں کی تعمیر، دیکھ ریکھ اور بندو بست کے لیے  ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی قانون، 1988 کے تحت اسے قائم کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کی ایک نفاذی ایجنسی کے طور پر، این ایچ اے آئی حکومت ہند کی طرف سے استعمال کرنے کی فیس جمع کرتا ہے اور این ایچ اے آئی کی تمام رسیدیں کنسولیڈیٹڈ فنڈ آف انڈیا (سی ایف آئی) میں بھی جمع کی جاتی ہیں۔

این ایچ اے آئی کی قرضداری

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لیے گئے قرض کی تفصیل درج ذیل ہے

(کروڑ روپے میں)

 

مالی سال

رقم

2018-19

61,217

2019-20

74,987

2020-21

65,080

2021-22

76,150

2022-23

798*

 

 

*این ایچ اے آئی نے مالی سال 23-2022 میں 54-ای سی بانڈ کے ذریعہ کل 798 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مالی سال 24-2023 کے بعد کے لیے کوئی آئی ای بی آر نہیں ہے۔

 

یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ن ا

U: 1906



(Release ID: 1983350) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu