وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

قومی تعلیمی پالیسی میں نصاب کے حصے کے طور پر پیشہ ورانہ تعلیم کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

Posted On: 06 DEC 2023 5:01PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 میں پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ تعلیم کو عام تعلیم کے ساتھ مربوط کرنے اور پیشہ ورانہ تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں این ای پی کے مختلف مقاصد کو پورا کرنے کے لیے، سمگر شکشا کی موجودہ اسکیم کو از سر نو بنایا گیا ہے اور پیشہ ورانہ تعلیم سے متعلق مختلف نئی مداخلتوں جیسے انٹرن شپ، بیگ لیس ڈے، اپر پرائمری سطح پر پیشہ ورانہ تعلیم کے ایکسپوژر وغیرہ کی حمایت کی جارہی ہے۔

پنڈت سندرلال شرما سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن(پی ایس ایس سی آئی وی ای) بھوپال،  پیشہ ورانہ اساتذہ/ٹرینرز کے لیے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کو منظم کرنے کے لیے پرنسپل کوآرڈینیٹنگ ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ پی ایس ایس سی آئی وی ای سیکٹر سکل کونسلز،  ایس سی ای آر ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے نئے شامل کیے گئے پیشہ ورانہ اساتذہ/ہنر مند ٹرینرز کے لیے متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعے 10 دن کی مدت کا ایک انڈکشن ٹریننگ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ پی ایس ایس سی آئی وی ای پیشہ ورانہ اساتذہ کے لیے این ای پی 2020، پیشہ ورانہ تعلیم، ملازمت کی مہارت، پیشہ ورانہ اور پیشگی پیشہ ورانہ مہارتوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پہلوؤں پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تعاون سے باقاعدہ تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے۔ پی ایس ایس سی آئی وی ای کی طرف سے زیرِ خدمت پیشہ ورانہ اساتذہ کی قابلیت کو باقاعدہ اپ گریڈ کرنے کے لیے موضوع کے مخصوص تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

سمگر شکشا اسکیم کے تحت، ٹولز اور آلات کی خریداری کے لیے غیر اعادی گرانٹ، بشمول فرنیچر، کمپیوٹر وغیرہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پیشہ ورانہ تعلیم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے دی جاتی ہے۔

سمگر شکشا اسکیم کے تحت، ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقت کے مہارت کے فرق کے تجزیہ کے مطابق 22 شعبوں میں این ایس کیو ایف کے مطابق 88 ملازمتوں کے رولز میں سے انتخاب کر سکتی ہیں۔ نیشنل کریکولم فریم ورک برائے اسکول ایجوکیشن فراہم کرتا ہے کہ تعلیم دینے کے لیے کون سے پیشے کا انتخاب اسکول/ضلع کی سطح پرخواہش مند پیشہ، پیشہ جو مقامی طور پر زیادہ متعلقہ ہیں اور نئے اور ابھرتے ہوئے پیشوں پر غور کرتے ہوئے مناسب طریقے سے کیا جاسکتا ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب نے دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1910

 


(Release ID: 1983303)
Read this release in: English , Hindi , Tamil