کوئلے کی وزارت
نفاذ کے تحت سرفیس کول گیسیفیکیشن پروجیکٹس کی تفصیلات
Posted On:
06 DEC 2023 3:30PM by PIB Delhi
سی آئی ایل نے سرفیس کول گیسیفیکیشن (ایس سی جی) کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جو عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں، جیسا کہ ذیل میں تفصیل دی گئی ہے:
(i) تلچر (اڈیشہ) میں کول گیسیفیکیشن پر مبنی فرٹیلائزر پلانٹ: تلچر فرٹیلائزر لمیٹڈ (سی آئی ایل، گیل، آر سی ایف اور ایف سی آئی ایل کا مشترکہ منصوبہ) ایک مربوط کوئلہ گیسیفیکیشن پر مبنی یوریا پلانٹ قائم کرنے میں مصروف ہےجس میں 1.27 ملین میٹرک ٹن فی سال (ایم ایم ٹی پی اے) کی صلاحیت کے ساتھ نیم یوریا پیدا کرنے کے لیے پیٹ۔کوک کے ساتھ ملاکر سرحدی تلچر کوئلہ علاقوں کے زیادہ راکھ والے کوئلے کا استعمال کیا جائے گا۔ فی الحال تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اکتوبر 2023 تک حقیقی اور مالیاتی پیش رفت بالترتیب 51.92 فیصد اور 46.54 فیصد ہے۔
(ii) دیگر اقدامات: ای سی ایل، ایم سی ایل اور ڈبلیو سی ایل میں کوئلے کی کانوں کے پٹ ہیڈ پر کوئلے کی گیسیفیکیشن کے منصوبے قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ سی آئی ایل بورڈ نے ای سی ایل میں کوئلے سے ایس این جی پروجیکٹ اور ایم سی ایل میں کوئلے سے
امونیم نائٹریٹ پروجیکٹ کے لیے پری فزیبلٹی رپورٹ (پی ایف آر) کو منظوری دی۔ ڈبلیو سی ایل بورڈ نے کوئلے سے امونیم نائٹریٹ پروجیکٹ کے لیے پی ایف آر کی بھی منظوری دی۔
این ایل سی آئی ایل نے نیویلی میں لگنائٹ سے میتھانول پلانٹ لگانے کے لیے بھی کارروائی شروع کی ہے، جو کہ ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
نجی شعبے کی کمپنیوں کو کوئلے کی صاف ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے یا صاف اور زیادہ موثر کان کنی کے عمل کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے، وزارت کوئلہ نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔
وزارت نے ایک پالیسی مرتب کی ہے جس میں گیسیفیکیشن کے مقصد کے لیے استعمال ہونے والے کوئلے کے لیے مستقبل میں ہونے والی تمام تجارتی کول بلاکوں کی نیلامیوں کے لیے ریونیو شیئر میں 50 فیصد رعایت کاالتزام کیا گیا ہے، بشرطیکہ گیسیفیکیشن کے لیے استعمال ہونے والے کوئلے کی مقدار کوئلے کی کل پیداوار کا کم از کم 10 فیصد ہو۔
نئے کول گیسیفیکیشن پلانٹس کے لیے کوئلہ فراہم کرنے کی خاطر غیرمنضبط شعبے کے تحت ایک علیحدہ نیلامی ونڈو بنائی گئی ہے۔
کوئلہ گیسیفیکیشن کے عمل میں ماحولیاتی خدشات کو دور کرنے کے لیے، حکومت نے ماحولیاتی منظوری دینا لازمی قرار دیا ہے، جس میں پروجیکٹ کے حامی کو ماحولیاتی اثرات کی تشخیص کا مطالعہ کرنا ہوگا اور ایک ماحولیاتی انتظامی منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔ کول گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام سے متعلق کوئی بھی سرگرمی شروع کرنے سے پہلے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت ایک ماہر کمیٹی کے ذریعہ اس کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
یہ جانکاری کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
(ش ح ۔ ع ح)
U.N1893
(Release ID: 1983301)
Visitor Counter : 62