زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی ترقی کے لیے سنکلپ یاترا ملک بھر میں پھیلے 68 قبائلی اضلاع سے شروع ہوئی


گاؤں، قصبوں اور شہروں میں لاکھوں لوگ جوش و خروش سے ‘مودی کی گارنٹیڈ گاڑی’ میں شامل ہو رہے ہیں

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر  یاترا کی نگرانی کر رہے ہیں، 140 کروڑ ہم وطنوں کی مدد سے ملک ترقی کرے گا

Posted On: 06 DEC 2023 5:34PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا مہم پورے ملک میں چلائی جا رہی ہے تاکہ روابط قائم کرنے سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کی جا سکے اور مرکز کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف فلاحی پروگراموں پرصد فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ وکست  بھارت سنکلپ یاترا کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھنٹی کے مقام پر جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ یاترا کا مقصد تمام گرام پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں کو آئی ای سی وین اور ہر مقام پر منظم مختلف اسکیموں کے کیمپوں کے ذریعے احاطہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z0WL.jpg

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر وکست بھارت سنکلپ یاترا کی یومیہ بنیاد پر نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس کے کام  کاج کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے۔ جناب تومر ریاستوں کے نوڈل افسران اور دیگر اعلیٰ حکام سے میٹنگوں/ ورچوئل میٹنگوں کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ جناب تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت یاترا کے ذریعے 26 جنوری تک 2.6 لاکھ گرام پنچایتوں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پچھلے دو دنوں میں جناب تومر نے گجرات، مہاراشٹرا، گوا، دمن دیو، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار کے ساتھ میٹنگیں کیں اور کہا کہ یاترا کے ذریعے اہل استفادہ کنندگان کو یقینی طور پر فائدہ ملنا چاہیے اور اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور سبھی 140 کروڑ ہم وطنوں کے تعاون سے وزیر اعظم کے خواب کو حقیقت بنانے کی سمت میں اس پورے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرنا ہے۔  وزیر موصوف  نے وزیر اعظم کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں سماج کے ہر طبقے کو ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم سے جوڑنا چاہئے اور ہر طبقہ کو ترقی کرنی چاہئے، انہیں بااختیار بنانا چاہئے تاکہ ہمارا ملک 2047 تک پوری طرح ترقی یافتہ ہو سکے اور مادر وطن  کوناموری اور وقار کے  انتہائی عروج پر لے جایا جا سکے۔

فی الحال یہ  یاترا 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چل رہی ہے۔ اب تک تقریباً 30 ہزار گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جہاں تقریباً 80 لاکھ لوگوں نے اس یاترا میں حصہ لیا ہے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا عہد کیا ہے۔ یاترا میں ڈیجیٹل طور پر فعال انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) وینیں تعینات کی گئی تھیں، جو 17 سے زیادہ دیہی اسکیموں اور 5 قبائلی اسکیموں کے لیے مسلسل گشت  کر رہی ہیں اور بیداری پیدا کر رہی ہیں۔ یہ وین شہری اداروں میں 17 شہری اسکیموں کے بارے میں بیداری بھی پھیلا رہی ہیں۔ پروگراموں کے دوران مختلف سرگرمیاں اور خدمات جیسے جنرل ہیلتھ کیمپ، ٹی بی اسکریننگ یعنی تپ دق کی جانچ، سیکل سیل اسکریننگ کیمپ وغیرہ بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں لاکھوں لوگ جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ پروگراموں کے دوران پی ایم اجولا اندراج، میرا بھارت  میں رضاکارانہ  رجسٹریشن اور آیوشمان کارڈ کی تقسیم جیسی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پروگرام کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے، ایک آئی ٹی پورٹل (وکاس  بھارت سنکلپ ویب سائٹ) تیار کیا گیا ہے ، جس پر مختلف ڈیش بورڈز اور رپورٹس کے ذریعے پروگرام کے دوران حاصل کیے گئے مختلف ڈیٹا اور تصاویر/ویڈیوز کو پیش کیا جا رہا ہے۔

***

ش ح۔ ع م ۔ ک ا


(Release ID: 1983283) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Nepali , Manipuri