وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے  وزیر مملکت  نے  گھانا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی


اقوام متحدہ کے امن مشن کارروائیوں  کے لیے ہندوستان کی حمایت کا وعدہ

Posted On: 06 DEC 2023 5:57PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب  اجے بھٹ نے 5 سے 6 دسمبر 2023 کو گھانا  کے شہر اکرا میں 2023 میں اقوام متحدہ کی امن قائم کرنے والی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے 06 دسمبر 2023 کو پہلے اجلاس میں ہندوستان کی طرف سے ایک بیان دیا، جس میں بنیادی طور پر امن دستوں کو درپیش چیلنجوں اور موجودہ ماحول میں امن قائم کرنے میں خواتین کے کردار کا خاکہ پیش کیا گیا۔  انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کی حمایت کے لیے ہندوستان کی جانب سے خاطر خواہ وعدوں کا بھی اعلان کیا۔ ہندوستان، اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں میں فوجی تعاون کرنے والا سب سے  اول ملک رہا ہے۔ پچھلی سات دہائیوں میں ہندوستان نے 53 مختلف مشنوں میں 275000 سے زیادہ فوجیوں کا تعاون کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے موقع پر، وزیر موصوف  نے متعدد دوست بیرونی ممالک کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی شرکت کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے گھانا  کے شہر اکرا میں ہندوستانی باشندوں سے بھی بات چیت کی۔

اقوام متحدہ کی امن فوج کی وزارتی میٹنگ، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک دو سالہ اجلاس ہے، جس میں تمام بڑے عطیہ دہندگان اور فوجی تعاون کرنے والے ممالک ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت، امن قائم کرنے کی کارروائیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یکجا ہوتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-06at17.47.57IYGV.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-1889


(Release ID: 1983282) Visitor Counter : 109


Read this release in: Marathi , English , Hindi