صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہندنےکینیا کے صدر کی میزبانی  کی

Posted On: 05 DEC 2023 9:22PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 5دسمبر 2023 آج راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ کینیا کے صدر عالیجناب ڈاکٹر ولیم سموئی   روٹو کا خیر مقدم کیا۔صدرجمہوریہ نے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا بھی  اہتمام کیا۔

راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر ولیم سموئی روٹو کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ  بحرہند کے سمند ر نے  دونوں ملکوں  یعنی  بھارت  اور کینیا کے عوام کو ایک  دوسرے  کے  قریب کردیا ہے۔ ہماری  دوستی  تجارت ،تعلیم اور ٹکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اہم اقتصادی اشتراک کے ذریعہ   کسوٹی  پر پوری اتری ہے اور  باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں ۔

صدرجمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کینیا میں 80 ہزار بھارت نژاد لوگوں  نے  وہاں  پوری جانفشانی سے  اپنا ایک مقام بنایا ہے اور اسے  پوری طرح مستحکم کیا ہے۔ اس مقام  کو معاشی اور سماجی اعتباردونوں سے  مضبوط  کیا ہے ۔ انہیں  فخر ہے کہ کینیا کے عوام   نے ہندوستانی ثقافت اور اقدار کو پوری طرح برقرار رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کینیاکے معاشرے کے  جامع  کردار کی  عکاسی کرتا ہے ۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستان کینیا کا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے اور  سرمایہ کار ی  کا سب سے بڑا وسیلہ کینیا میں ہے۔بہت سی ہندوستانی کمپنیوں  نے کینیا میں  اپنی سرگرمیوں کے لئے ایک  بنیاد بنائی ہے ۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان   کا پرائیویٹ سیکٹر کینیا میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے ۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ کینیا کی ترقی  کے سفر میں  ہندوستان  کی حکومت   عہد بستہ ہے اور وہ  کینیا کو  ایک بھروسے مند ساجھیدار بنانے کے تئیں پُر عز م ہے ۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور کینیا اہم عالمی امور پرمشترکہ خیالات   ساجھا کرتے ہیں اور اقوام متحدہ جیسے  اہم  پلیٹ فارم  کے ذریعہ ،جو ایک علاقائی   اور کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے ، آپسی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہم  اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ہندوستان کی صدارت  میں  افریقی یونین ایک مکمل رکن کی حیثیت سے جی 20 میں شامل ہوا ہے ۔دونو ں لیڈروں نے ا س بات  پر اتفاق کیا کہ ایسے بہت سے دیگر کثیررخی پلیٹ فارم ہیں جن کے ذریعہ  دونوں ممالک مل کر کام کرسکتے ہیں ۔صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ د ونو ں ملکوں  کو اپنے اپنے عوام کی بھلائی اور ترقی کے لئے  مل کر کام کرنا چاہئے بلکہ عالمی جنوب کے شہریوں کے لئے  بھی  مل کر کام کرنا چاہئے ۔

********

  ش ح۔ح ا ۔رم

U-1860    


(Release ID: 1982952) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi