سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا ایجنگ رپورٹ 2023

Posted On: 05 DEC 2023 5:23PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ بھارت میں معمر شہریوں کی فلا ح و بہبود پر اقوام متحدہ آبادی فنڈ (یو این ایف پی اے) اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سائنسز (آئی آئی پی ایس) نے ’’انڈیا ایجنگ رپورٹ 2023‘‘ تیار کی ہے۔ حالانکہ، حکومت ہند پہلے ہی مختلف آئینی تجاویز جیسے کہ آرٹیکل 41، والدین اور معمر شہریوں کے رکھ رکھاؤ اور فلاح و بہبود  قواعد، 2007 جیسے قوانین اور معمر افراد سے متعلق قومی پالیسی 1999جیسی پالیسیوں، اٹل ویو ابھیودے یوجنا، اندرا گاندھی قومی ضعیف العمری پنشن اسکیم ، معمرشہریوں کے لیے بچتی اسکیم سمیت مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعہ بزرگوں کی دیکھ بھال سے متعلق چنوتیوں اور مواقع پر کام کر رہی ہے۔

حکومت ہند اپنی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ غیرسرکاری / رضاکار تنظیموں، علاقائی وسائل تربیتی مراکز اور قومی سماجی دفاعی ادارے کے ساتھ ان کی صلاحیت سازی سمیت ان پروگراموں کے نفاذ کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔ وہیں کمپنیز ایکٹ 2013 کے سیکشن 135 کے تحت کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعہ نجی شعبے کے لیے بھی بزرگوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1847


(Release ID: 1982927) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi