سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ ویوشری یوجنا کا نفاذ

Posted On: 05 DEC 2023 5:21PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کا محکمہ ’راشٹریہ ویوشری یوجنا‘( آر وی وائی)  نافذ کر رہا ہے جس کا مقصد عمر سے متعلق کسی بھی معذوری / کمزوری میں مبتلا بزرگ شہریوں کو مدد یافتہ آلات فراہم کرنا ہے جو ان کے جسمانی افعال کو معمول کے قریب بحال کرسکتے ہیں ، نیز معذوری / کمزوری جیسے کم بینائی ، سماعت کی کمزوری ، دانتوں کے نقصان اور لوکو موٹر معذوری پر قابو پاسکتے ہیں۔

بہار میں آر وی وائی کے تحت کل 7205 بزرگ شہریوں کو شامل کیا گیا ہے۔

آر وی وائی کے تحت، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز مختص کرنے کا کوئی التزام نہیں ہے۔ آر وی وائی کی واحد نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ آرٹیفیشل لیمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن (ایلیمکو) کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ ایلیمکو نے آر وی وائی کے تحت بہار میں 505.43 لاکھ روپے کی کل لاگت والے آلات اور معاون آلات تقسیم کیے ہیں۔

آر وی وائی کو 01.04.2017 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ غربت کی لکیر سے نیچے (بی پی ایل) زمرے سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں کو جسمانی مدد اور معاون رہائشی آلات فراہم کیے جاسکیں۔ سال 2020-21 میں اس اسکیم پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ نظرثانی کے بعد بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں اور 15000 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے بزرگ شہریوں کو بھی معاون رہائشی آلات فراہم کیے جارہے ہیں۔

آر وی وائی کے نفاذ کے لیے ملک کے سبھی اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم اضلاع میں دو مراحل میں نافذ کی گئی ہے:

  1. تشخیصی کیمپ: تشخیصی کیمپ میں، الیمکو ضروری امداد اور آلات کے لیے عمر سے متعلق معذوری / کمزوری کا شکار فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کرتا ہے۔

  2. ڈسٹری بیوشن کیمپ: تشخیصی کیمپ کے بعد شناخت شدہ مستحقین کو امداد اور آلات فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1831


(Release ID: 1982888) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi