زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کا انتخاب نہ کرنا

Posted On: 05 DEC 2023 5:59PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) ریاستوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے لیے بھی رضاکارانہ ہے۔  ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے خطرے کے ادراک اور مالیاتی تحفظات وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیم کو اپنانے کے لیے آزاد ہیں۔ کاشتکار اپنے خطرے کے ادراک کے مطابق فصلوں کا بیمہ کروانے کے لیے آزاد ہیں، بشرطیکہ فصلوں اور رقبے کو متعلقہ ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کے ذریعہ مطلع کیا جائے۔ 2016-17 میں اسکیم کے آغاز سے لے کر، 27 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) نے ایک یا ایک سے زائد سیزن میں اس اسکیم کو نافذ کیا ہے۔ فی الحال، آندھرا پردیش، آسام، انڈمان اور نکوبار جزائر، چھتیس گڑھ، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، اڈیشا، پڈوچیری، راجستھان، سکم، تری پورہ، تمل ناڈو، اترپردیش اور اتراکھنڈ  وہ ریاستیں ہیں جو اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہیں۔

حالانکہ اسکیم کاشتکاروں کے لیے رضاکارانہ ہے ، مجموعی فصل کے رقبہ  (جی سی اے)کا 30 فیصد سے زائد حصہ  اور نفاذ کاری ریاستوں کے غیر قرضدار  کاشتکار پر اسکیم کے ذریعہ احاطہ کیا گیا ہے، جس سے کاشتکاروں کے درمیان اس اسکیم کی قبولیت کا پتہ چلتا ہے۔

حکومت نے استفادہ کنندگان کے درمیان اسکیم کے بارے میں خاصی بیداری پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں تاہ وہ اس اسکیم کے تحت رضاکارانہ طور پر اندراج کر سکیں۔ حکومت نے پی ایم ایف بی وائی کی بیداری کے لیے مناسب فنڈس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے ہیں۔پی ایم ایف بی وائی کے لیے نظرثانی شدہ آپریشنل رہنما خطوط جو یکم اکتوبر 2018 سے نافذ ہوئے ہیں، ان میں یہ بھی فراہم کیا گیا ہے کہ بیمہ کمپنیاں اطلاعات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی سرگرمیوں کے لیے ان کے ذریعہ جمع کیے گئے مجموعی پریمیئم کا کم از کم 0.5 فیصد لازمی طور پر خرچ کریں۔

حکومت نے کاشتکاروں اور پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کے اراکین کے درمیان پی ایم ایف بی وائی کی اہم خصوصیات کو پھیلانے کے لیے ریاستوں کے ذریعہ بیداری کی سرگرمیوں کو نافذ کرنے، بیمہ کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) نیٹ ورک کو فعال طور پر تعاون فراہم کیا ہے۔

مزید برآں، زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کی وزارت نے خریف 2021 کے سیزن کے بعد سے ایک منظم بیداری مہم، فصل بیمہ ہفتہ/ فصل بیمہ سپتاہ شروع کی ہے۔ مہم کا بنیادی مقصد اسکیم کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا، متعلقہ فریقوں کو حساس بنان اور کاشتکاروں کے مجموعی اندراج کو بڑھانا ہے، اور اس طرح ان کی شناخت شدہ توقعاتی / قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ کے ساتھ فصل بیمہ کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ گاؤں / جی پی کی سطح پر کاشتکاروں کو اسکیم کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے فصل بیمہ پاٹھ شالاؤں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ بیداری پیدا کرنے کے لیے دیگر سرگرمیوں میں سرکردہ قومی اور مقامی اخبارات میں اشتہارات کے ذریعہ اسکیم کی اہم خصوصیات اور فوائد کی تشہیر، علاقائی / مقامی چینلز پر آڈیو ویژووَل اسپاٹس کی نشریات، مقامی زبانوں میں آئی ای سی مواد کی تشہیر، ترسیل ، کسان/ قومی فصل بیمہ پورٹل (این سی آئی پی)  کے ذریعہ ایس ایم ایس اور کاشتکاروں، پنچایتی اراکین، اور دیگر اہم فریقوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی آن ورکشاپ کا اہتمام ، شامل ہیں۔

حکومت نے ایک ملک گیر گھر گھر فصل بیمہ پالیسی / رسید تقسیم کرنے کی بڑی مہم – ’میری پالیسی میری صحت‘ کا بھی اہتمام کیا۔ گرام پنچایت / گاؤں کی سطح پر خصوصی کیمپوں کے توسط سے پی ایم ایف بی وائی کے تحت درج رجسٹر کاشتکاروں  فصل بیمہ پالیسی کی رسیدوں کی ہارڈ کاپیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ تمام نافذ کرنے والی ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتیں متعلقہ بیمہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر گرام پنچایت کی سطح کی بڑی پالیسی تقسیم کاری مہم کا انعقاد کر رہی ہیں۔

ان اقدامات کے نتیجے مں 2022-23 اور 2021-22 کے دوران سال بہ سال کاشتکاروں کی درخواستوں کی تعداد میں بالترتیب 33.4 فیصد اور 41 فیصد کا اضافہ رونما ہوا ہے۔ خریف 2022 کے مقابلے میں اس خریف سیزن (نومبر 2023 تک) میں کاشتکاروں کی درخواستوں کی تعداد میں 28.9 فیصد اور اسکیم کے تحت بیمہ شدہ رقبہ میں 24 فیصد کی نمایاں نمو بھی دیکھی گئی ہے۔  2021-22 اور 2022-23 کے دوران بیمہ شدہ کاشتکاروں کی درخواستوں کی تعداد اور اسکیم کے تحت آنے والے رقبے کی ریاستی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1841


(Release ID: 1982846) Visitor Counter : 116
Read this release in: English , Bengali , Telugu