وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا کے لیے روزگار کے مواقع

Posted On: 05 DEC 2023 2:54PM by PIB Delhi

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی صنعت کی وزارت کے ماہی گیری کے محکمے کے ذریعہ نافذ کی جارہی  پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کا مقصد 21-2020 سے لے کر 25-2024 تک کی پانچ سال کی مدت میں اس یوجنا کے نفاذ کے دوران لگ بھگ 55 لاکھ ماہی گیروں، مچھلی پالنے والوں کسانوں، ماہی گیری سے متعلق مزدوروں، مچھلی کے فروخت کاروں اور ماہی پروری اور اس سے متعلقہ دیگر سرگرمیوں میں مصروف دیگر دیہی / شہری آبادی  کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔

پی ایم ایم ایس وائی کا مزید مقصد یہ بھی ہے کہ اس کے تحت مچھلی کی پیداوار اور  پیداواریت میں اضافہ،  معیاری معلومات کے تبادلے، بیماریوں کی روک تھام اور علاج معالجہ، مختلف النوع اقسام کی مچھلیوں سے متعلق ٹکنالوجی کو بروئے کار لانے، مچھلیوں اور مچھلی سے متعلق مصنوعات کو سڑنے گلنے اور خراب ہونے سے بچانے کی غرض سے طریق کار کا استعمال، مچھلیوں کی موثر نقل و حمل اور مارکیٹنگ سے متعلق سہولیات اور گھریلو اور سمندر پار ملکوں کے بارے میں بہتر حکمت عملی اختیار کر کے مچھلی پالنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے گا ۔  مہاراشٹر سرکار نے رپورٹ پیش کی ہے کہ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت کل 3351 مستفیدین کو ریاست میں ماہی گیری، ماہی پروری اور اس سے وابستہ سرگرمیوں میں براہ راست روزگار حاصل ہو رہا ہے جبکہ یہ  104790  مستفیدین کو بلواسطہ  طور پر روزگار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں ۔  اس کے علاوہ ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت 11.460 لاکھ براہِ راست اور  34.13 لاکھ بلواسطہ روزگار پر مشتمل تقریباً 45.59 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں ۔  

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

*************

ش ح  ۔   ع م   ۔   ت ح  

U-1802


(Release ID: 1982701) Visitor Counter : 69