شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسافروں کی حفاظت اور تحفظ ایم او سی اے کی اولین ترجیح ہے – جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا


ملک میں 149 ہوائی اڈے/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈروم کام کر رہے ہیں

توقع ہے کہ2030 تک 42 کروڑ بھارتی افرادکے  ہوائی جہاز سے سفر کرسکیں گے

Posted On: 05 DEC 2023 1:02PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کل راجیہ سبھا میں ایک ستارہ والے سوال کے ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت کے لیے مسافروں کی حفاظت اور تحفظ اولین ترجیح ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکیورٹی (بی سی اے ایس) تمام ہوائی اڈوں پر چوکسی برقرار رکھتا ہے جبکہ ڈی جی سی اے نے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے سول ایویشن ریکوائرمنٹ (سی اے آر)جاری کی ہیں۔

جیسے ہی وزارت کو کسی مسافر کے حوالے سے اصولوں کی خلاف ورزی  کے بارے میں کوئی اطلاع ملتی ہے، متعلقہ ایئر لائنز یا ہوائی اڈے  سے اس کا جواب طلب کیا جاتا ہے۔ وزارت ہوائی اڈے یا ایئر لائنز کے ذریعہ انجام دیے گئے کسی بھی غلط کام کی صورت میں، ان کے خلاف جرمانہ عائد کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے 65 برسوں میں ملک میں محض74 ہوائی اڈے تھے لیکن اب ملک میں 149 ہوائی اڈے/ ہیلی پورٹ/ واٹر ایروڈوم کام کر رہے ہیں۔ جناب سندھیا نے یہ بھی کہا کہ اڑان  اسکیم کے لیے فراہم کردہ وائبلٹی گیپ فنڈنگ سے 1.3 کروڑ لوگوں کو ہوائی جہاز سے سفر کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی کوشش ہے کہ سال 2030 تک ہندوستان میں 42 کروڑ لوگ ہوائی جہاز سے سفر کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ع ن

(U: 1794)


(Release ID: 1982613) Visitor Counter : 67