امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لداخ کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی(ایچ پی سی) کی میٹنگ آج نئی دہلی میں ہوئی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور  باہمی تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ لداخ کی ترقی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 04 DEC 2023 9:14PM by PIB Delhi

لداخ کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کی میٹنگ آج نئی دہلی میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیا نند رائے کی صدارت میں ہوئی۔ میٹنگ میں اپیکس باڈی لیہہ(اے بی ایل) اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس(کے ڈی اے) نے بھی شرکت کی۔

جناب نتیا نند رائے نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر باہمی تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ لداخ کی ترقی کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے اور لداخ کےعوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں  مرکز کے زیر انتظام علاقے (یونین ٹیریٹری) کی تشکیل کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یونین ٹیریٹری کی تشکیل کے اس تاریخی قدم کی وجہ سے گورننس اور اس سے ہونے والی پیش رفت کو لداخ کے لوگوں کے بہت قریب لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مرکز کے زیرانتظام علاقے(یو ٹی) کے لیے بجٹ میں مختص رقم میں اضافہ، لداخ خود مختار پہاڑی علاقے کی ترقیاتی کونسلوں کو فراہم کردہ فنڈز میں اضافہ، ہمہ جہت رابطے کو یقینی بنانا، موبائل نیٹ ورکس، سڑکیں، نئے ہیلی پیڈ کی تعمیر وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے تعلق رکھنے والے  متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ اور یہ کام بہت تیز رفتاری سے شروع کیا گیا ہے۔ جناب رائے نے کہا کہ حکومت اے بی ایل اور کے ڈی  اے اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھتے ہوئے مستقل بنیادوں پر لداخ کے مرکز کے زیرانتظام علاقوں(یو ٹی) کی ہمہ گیر اور پائیدار ترقی کے لیے کام جاری رکھے گی۔

اے بی ایل اور کے ڈی اے نے  داخلی امور کی وزارت (ایم ایچ اے) کے ٹرمز آف ریفرنسز میں ترمیم کرنے اور نئے ممبران کو شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اے بی ایل اور کے ڈی اے کے اراکین نے لداخ کے رہائشیوں کے حقوق کے تحفظ، فاسٹ ٹریک بھرتی کے عمل، ایل اے ایچ ڈی سی کی مضبوطی، فیصلہ سازی میں زیادہ سے زیادہ شرکت وغیرہ سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے۔

وزارت داخلہ نے لداخ کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) تشکیل دی ہے جس کی صدارت کی ذمہ داری  وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیا نند رائے کے سپرد کی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی ذمہ داریاں درج ذیل ہیں۔

  1. لداخ خطے کی منفرد ثقافت اور زبان کے تحفظ کے لیے اس کے جغرافیائی محل وقوع اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات۔
  2. زمین اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات،
  3. خطے میں جامع ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں اقدامات،
  4. لیہہ اور کارگل کی لداخ خود مختار کوہستانی   ترقیاتی کونسلوں (ایل اے ایچ ڈی سیز)  کو بااختیار بنانے سے متعلق اقدامات اور
  5. آئینی تحفظات جو اوپر بیان کیے گئے اقدامات اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.1784


(Release ID: 1982577) Visitor Counter : 116


Read this release in: Assamese , English , Hindi