وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پسماندہ برادریوں کو مفت ڈجیٹل ٹولس فراہم کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات

Posted On: 04 DEC 2023 5:37PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ ان پورنا دیوی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع دی گئی  کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ، آن لائن ٹیچنگ پلیٹ فارموں اور ٹولس، ورچووَل تجربہ گاہوں، ڈجیٹل ذخائر، آن لائن جائزوں، اور آن لائن درس و تدریس کے لیے تکنالوجی اور فن تعلیم پر زور دیا گیا، اس سلسلے میں اختراعی اور تجرباتی طریقوں کے توسط سے درس و تدریس میں زبان کی طاقت اور لسانیات کے فروغ  کی بھی اپیل کی گئی ہے۔  این ای پی (پیرا گراف 4.23) میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام طلباء کو کچھ خاص مضامین، مہارتیں اور ہنر سیکھنے چاہئیں۔ ان مہارتوں میں ڈجیٹل خواندگی، کوڈنگ اور کمپیوٹیشنل سوچ بھی شامل ہے جسے مختلف ڈجیٹل اقدامات کے ذریعہ فروغ دیا جاتا ہے۔

آتم نربھر بھارت ابھیان کے جزو کے طور پر 17 مئی 2020 کو پی ایم ای۔وِدیہ نامی ایک جامع پہل قدمی کا آغاز کیا گیا، جو تعلیم کے لیے ملٹی ماڈل رسائی  کو یقینی بنانے کی غرض سے ڈجیٹل / آن لائن / آن ایئر سے متعلق تمام تر کوششوں کو یکجا کرتی ہے۔

پی ایم ای۔وِدیہ پہل قدمی تمام ریاستوں کے تمام تر طلباء کے لیے مفت دستیاب ہے۔

پی ایم ای ودیہ کے کلیدی عناصر میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • دِکشا ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم کے لیے معیاری ای۔مواد فراہم کرنے کے لیے ملک کا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور تمام درجات (ایک قوم، ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم) کے لیے کیو آر کوڈ سے آراستہ نصابی کتابیں۔
  • مالی سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کے اعلان کے مطابق، 12 ڈی ٹی ایچ چینلوں کو 200 پی ایم ای۔وِدیہ ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلوں تک توسیع دی گئی ہے تاکہ تمام ریاستوں کو درجہ 1 سے 12 کے لیے مختلف بھارتی زبانوں میں ضمنی تعلیم فراہم کرانے کے قابل بنایا جا سکے۔
  • ریڈیو، کمیونٹی ریڈیو اور سی بی ایس ای پوڈ کاسٹ کا وسیع استعمال – شکشا وانی۔
  • بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی ای مواد ڈجیٹل طور پر قابل رسائی انفارمیشن سسٹم (ڈی اے آئی ایس وائی) پر اور این آئی او ایس ویب سائٹ / یو ٹیوب پر اشاروں کی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔
  • اہم تنقیدی فکر کی مہارت کو فروغ دینے اور تخلیقی صلاحیتوں کو جگہ دینے کے لیے 2023 تک 750 ورچووَل تجربہ گاہیں اور 75 اسکلنگ ای۔تجربہ گاہیں قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ درجہ 6 سے 12 کے لیے سائنس اور ریاضی کے مضامین کے لیے ورچووَل تجربہ گاہوں کی تجویز رکھی گئی ہے، جبکہ ہنرمندی سے متعلق ای۔ تجربہ گاہیں ہوبہو تدریسی ماحول فراہم کریں گی۔ دِکشا پلیٹ فارم میں ورچووَل تجربہ گاہوں پر ایک ورٹیکل تیار کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں اساتذہ اور  اساتذہ کے معلمین کے لیے پی ایم ای۔ودیہ ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلوں کے ذریعہ ورچووَل تجربہ گاہوں میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مزید برآں، سمگر شکشا کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے آئی سی ٹی اور ڈجیٹل اقدامات کا حصہ درجہ VI اور XII تک کے سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں کا احاطہ کرتاہے ۔ اس جزو کے تحت اسکولوں میں آئی سی ٹی لیب اور اسمارٹ کلاس رومز کے قیام کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

ملک بھر میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباکی مدد کے لیے، آئی آئی ٹی کانپور کے تعاون سے ایک ’ساتھی‘ پورٹل  تیار کیا گیا ہے۔  پلیٹ فارم کے بیٹا ورژن پر فیڈ بیک فی الحال پورے پورے ملک کے طلبا سے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

 

****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1773


(Release ID: 1982560) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Telugu