وزارات ثقافت

ثقافتی ورثے کے تحفظ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ

Posted On: 04 DEC 2023 3:26PM by PIB Delhi

حکومت نے چیریٹیبل انڈومنٹ ایکٹ، 1890 کے تحت ایک ٹرسٹ کے طور پر، نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف)  1996 میں  قائم کیا تھا جس کا مقصد ورثے کے مقامات کے تحفظ اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے مجموعی فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے ذریعے اضافی وسائل کو متحرک کرنا تھا۔

پی پی پی موڈ کے تحت این سی ایف کی طرف سے منظور کردہ تمام منصوبوں کی پیشرفت کی پروجیکٹ عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔

ایک عطیہ دہندہ / اسپانسر این سی ایف میں حصہ ڈالتے وقت کسی مخصوص مقام / پہلو کے ساتھ کسی بھی یادگار کے آس پاس تحفظ یا سہولیات کی ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے کی نشان دہی کرسکتا ہے۔ جہاں تک محفوظ یادگاروں کے تحفظ کا تعلق ہے تو یہ صرف آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال ان ہی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ تمام عطیہ دہندگان ایجنسیاں این سی ایف اور اے ایس آئی کے ذریعے قائم کردہ اصولوں کی تعمیل کرتی ہیں۔

یہ جانکاری شمال مشرقی خطہ کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1766



(Release ID: 1982506) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi