وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

معمر فنکاروں کے لیے مالی تعاون

Posted On: 04 DEC 2023 3:27PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی گئی کہ وزارت ثقافت نے 60 برس یا اس سے زائد کی عمر کے اُن معمر فنکاروں کے لیے ’’تجربہ کار فنکاروں  کے لیے مالی امداد کی اسکیم‘‘ کے نام سے ایک اسکیم کا انتظام کیا ہے جنہوں نے فنون لطیفہ اور ثقافت کے اپنے مخصوص شعبوں میں نمایاں کردادر ادا کیا ہے، لیکن ضعیف العمری کی وجہ سے مالی مشکلات سامنا کر رہے ہیں۔

موجودہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ماہانہ 6000 روپئے تک کا مالی تعاون  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قطع نظر ان  علاقوں کے متعلقہ مستفیدین کو بہم پہنچایا جا رہا ہے۔ اسکیم کے تحت مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 11233 فنکاروں کو منتخب کیا گیا ہے۔

حکومت کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ ریاست کیرالہ سمیت تمام تر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتخبہ مستفیدین کو ان سے مطلوبہ دستاویزات کی وصولی پر مالی امداد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کرے۔ اسکیم کے تحت مالی امداد کی تقسیم، تاہم مستفیدین کی جانب سے کچھ لازمی دستاویزات جمع کرانے پر منحصر ہے۔مستفیدین سے مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے کے بعد، مالی امداد کو تیزی سے تقسیم کرنے کی تمام کوششیں کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں، مستفیدین کو مالی امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اور کینرا بینک کے مابین 28 جون 2023 کو ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے گئے ۔

حال ہی میں اس اسکیم کا جائزہ لیا گیا اور جون 2022 سے ماہانہ مالی تعاون کو 4000 روپئے سے بڑھا کر 6000 روپئے کر دیا گیا۔

 

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1772


(Release ID: 1982498) Visitor Counter : 67
Read this release in: English , Marathi , Hindi