وزارت دفاع
صرف لڑکیوں کے سینک اسکول
Posted On:
04 DEC 2023 2:07PM by PIB Delhi
ملک میں سابقہ طرز کے تحت قائم کیے گئے سبھی 33 سینک اسکولوں، بشمول اترپردیش میں امیٹھی، جھانسی اور مین پوری میں تین سینک اسکولوں میں مخلوط تعلیمی نظام رائج ہے۔اس سابقہ طرز کے تحت، سبھی لڑکیوں پر مشتمل سینک اسکول قائم کرنے پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔
سبھی ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز/ نجی/ ریاستی سرکاروں کے اسکولوں کے ساتھ ساجھیداری موڈ میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام سے متعلق پہل قدمی کے تحت، سبھی لڑکیوں پر مشتمل سینک اسکول قائم کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں، ایک اسکول یعنی اترپردیش میں متھرا کے مقام پر ‘سم وِد گروکلم’ سینئر اسکول کے لیے سبھی لڑکیوں پر مشتمل ایک سینک اسکول کےطور پر منظوری دی گئی ہے۔
رکشاراجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں محترمہ سنگیتا یادو کے سوال کے ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
******
ش ح ۔ ع م ۔ج ا
U. No.1735
(Release ID: 1982388)
Visitor Counter : 89