کوئلے کی وزارت

جمنا اوپن کاسٹ پروجیکٹ، ایس ای سی ایل میں کامیاب متبادل جنگل بانی

Posted On: 04 DEC 2023 1:49PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے اپنی مستقل بحالی اور جنگل بانی کی پہل کے ساتھ ماحولیاتی ذمہ داری کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جس کا مقصد کوئلے کی کان کنی کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔ اس اقدام کی مثال ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ(ایس ای سی ایل) میں جمنا اوپن کاسٹ پروجیکٹ(او سی پی)کی کامیابی سے ملتی ہے،جس نے 30 نومبر 1973 کو مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں کام شروع کیا تھا۔

جمنا او سی پی نے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے بعد، وسائل کی کمی کی وجہ سے جون 2014 میں کان کنی کی سرگرمیاں بند کر دیں۔ اس کے بعد،احتیاط کے ساتھ کان کنی کی بندش  کی پہل کی گئی ۔سیٹ لائٹ  ڈاٹا کےحالیہ اعداد و شمار کے مطابق، 88.07 فیصد کان کے علاقے پر کامیابی کے ساتھ دوبارہ بحال  کیا گیا ہے،جو کوئلے کی کان کنی کے پائیدار طریقوں کے لیے وزارت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

672 ہیکٹر پر محیط دوبارہ  دوبارہ بحال شدہ زمین کا کافی حصہ جنگل بانی  کی کوششوں کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جنگلاتی اراضی کا 131 ہیکٹر اسٹریٹجک طور پر ایک اہم زیرزمین پانی کے ریچارج علاقے کے طور پر کام کرنے  کی حیثیت میں ہے، جو پانی کے تحفظ کے وسیع تر مقصد میں  اپنا تعاون پیش کرتا ہے۔

وزارت نے ایکریڈیٹیڈ کمپنسٹری جنگل بانی (اےسی اے) پروگرام کے تحت 579 ہیکٹر دوبارہ  بحال شدہ اراضی کی تجویز پیش کی ہے۔یہ روشن نقطۂ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ زمین، ایک بار کوئلے کی کان کنی کے لیے استعمال ہونے کے بعد، ایک سرسبز پناہ گاہ میں تبدیل ہو جائے جو نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو بحال کرے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے بڑے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EFFI.jpg

جمنا اوپن کاسٹ پروجیکٹ، ایس ای سی ایل کی سرسبز و شاداب شجرکاری

 

یہ پہل کوئلہ وزارت کے پائیدار ترقی اور ذمہ دار وسائل کے انتظام کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس طرح کے جامع اقدامات کو اپنا کر، وزارت صنعت کے لیے ایک مثال قائم کرتی ہے اوریہ ظاہر کرتی ہے کہ کوئلے کی کان کنی جیسی اقتصادی سرگرمیاں ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ باقی رہ سکتی ہیں۔

 

*************

ش ح۔ا ک ۔م ش

(U-1734)



(Release ID: 1982313) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada