صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے، گوہاٹی میں ایڈز کے عالمی دن کی تقریب کا افتتاح کیا


ایڈز کے عالمی دن کا موضوع  ہے: ‘کمیونٹیز کو قیادت کرنے دیں’

‘‘ہندوستان وسودھیو  کٹمبکم میں یقین رکھتا ہے، تاکہ ہر کوئی بیماری سے آزاد ہو’’

Posted On: 01 DEC 2023 5:46PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل  نے  حکومت آسام کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب کیشب مہانتا کے ساتھ ، آسام کے شہر  گواہاٹی میں سریمانتا سنکردیو بین الاقوامی  آڈیٹوریم میں، ایڈز کے عالمی دن کی تقریب کا افتتاح کیا۔ اس سال ایڈز کے عالمی دن کا موضوع  ہے "کمیونٹیز کو آگے بڑھنے دیں"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZKQ7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F5AY.jpg

ایڈز کے عالمی دن 2023 کے مو،ضوع  ‘‘کمیونٹیز کو قیادت کرنے دیں’’ کے ساتھ موافقت کرتے ہوئے، پروفیسر بگھیل نے اس بیماری کے خلاف  جدوجہد میں  ہندوستان کے اُس سفر اور اُس اہم کردار پر روشنی ڈالی جو عام شہری نے کمیونٹیز کے طور پر ادا کیانیز  خوف وہراس  سے نظم و ضبط اور لچک کی راہ ہموار کی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ آج لوگوں میں بیماری کے حوالے سے کوئی خوف نہیں ہے لیکن لوگوں کواس سلسلے میں چوکنّا رہنا چاہیے۔

ایچ آئی وی ایڈز کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مستقل اور وقف شدہ طرزعمل  پر زور دیتے ہوئے، پروفیسر بگھیل نے حکومت کے  ایڈز اور ایس ٹی ڈی کنٹرول کے قومی پروگرام کے جاری مرحلے V کا ذکر کیا، جس کے لیے 15,471 کروڑ روپے  کی رقم مختص  کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ وہ سوستھ انتودیا ہے جس کا تصور پنڈت دین دیال اپادھیائے نے کیا تھا’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول کا قانون  2017 ایک گیم چینجر ہے جس نے ایچ آئی وی کے مریضوں کے لیے ،  انسانی حقوق کو استحکام بخشا ہے  اور یہ معاشرے میں امتیازی سلوک کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004459R.jpeg

اینٹی ریٹرو -وائرل علاج کی لاگت کو کم کرنے کی مسلسل کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہاکہ‘‘ہندوستان وسودھیو کٹمبکم میں یقین رکھتا ہے،  تاکہ ہر کوئی بیماری سے آزاد ہو۔ آج وزیر اعظم مودی جی کی قابل قیادت میں ہم اس سنگین بیماری پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں’’۔

پروفیسر بگھیل نے تقریب میں موجود مستفیدین میں آیوشمان کارڈ بھی تقسیم کئے۔ آسام کو بڑی ریاستوں کے زمرے میں سب سے زیادہ تعداد میں آیوشمان کارڈ تقسیم کرنے کا امتیاز حاصل ہے۔

 

اقوام متحدہ   ایڈزکے  کنٹری ڈائریکٹرڈیوڈ برجر نے، ایچ آئی وی کے ردعمل میں کمیونٹیز کے اہم کردار پر زور دیا۔ برجر نے کہا کہ "کمیونٹی کی قیادت والی تنظیمیں وہ نتائج دیتی ہیں جو دوسرے فریقین  نہیں دے سکتے۔ ہم کمیونٹی کی قیادت کی مکمل صلاحیت کو فعال کر کے ایڈز کو ختم کر سکتے ہیں‘‘ ۔ انہوں نے ہندوستان کے قومی ایڈز رسپانس پروگرام کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ، عالمی کامیابیاں حاصل کرنے والے  بڑےملکوں میں  سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا "ہندوستان کا ایڈز سے متعلق  ردعمل ،قومی عزم اور جامع  کارروائی کی ایک مثال ہے، جہاں حکومت اور کمیونٹی کے درمیان شراکت داری ،مرکزی حیثیت رکھتی ہے - جس کے نتیجے میں ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول کے قانون ، ٹیسٹ اور علاج کی  پالیسی، مشن سمپرک اور ایسے دیگر  بہت کچھ اقدام ،گیم بدلنے والے اقدامات کی جانب لے جاتے ہیں"۔

ہندوستان میں عالمی صحت تنظیم کے نمائندے ڈاکٹر روڈریکو ایچ آفرین نے اجتماع سے ورچوئل  طور پر خطاب کیا۔ دنیا بھر میں ایچ آئی وی کے ردعمل کے پروگراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پروگرام اس وقت کامیاب ہوتے ہیں جب وہ مضبوط سیاسی قیادت، مناسب وسائل، شواہد پر مبنی کارروائی، جامع نقطہ نظر اور سب سے بڑھ کر ایکوئٹی پر مضبوطی سے لنگر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس پہلو میں قابل ذکر سنگ میل تک پہنچنے پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 2010 سے اب تک ایڈز سے متعلق سالانہ اموات میں 76.5 فیصد اور سالانہ نئے ایچ آئی وی انفیکشنز میں 46.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈاکٹر آفرین نے کہا کہ یہ نمایاں کامیابیاں ہیں۔

اس تقریب میں درج ذیل دستاویزات کا اجراء اور آغاز  بھی کیا گیا :

اے۔     سنکلک: 5واں ایڈیشن - فلیگ شپ رپورٹ جو این اے سی پی کے تمام اجزاء میں ڈیٹا پر مبنی جامع پیشرفت فراہم کرتی ہے۔

بی۔      انڈیا ایچ آئی وی تخمینہ 2022: تکنیکی رپورٹ - ملک میں وبا کے ثبوت کو اپ ڈیٹ کرنے والی سیریز کا تازہ ترین دور۔

سی ۔    این اے سی او کیلنڈر 2024

ڈی۔      قومی مواصلاتی حکمت عملی - پورے ملک میں ایچ آئی وی/ایڈز/ایس ٹی آئی  کی روک تھام، علاج، دیکھ بھال اور مدد سے متعلق اہم معلومات کو مؤثر طریقے سے تشہیر  کرنے اور پھیلانے کے لیے ایک جامع فریم ورک کا خاکہ۔

ای۔      ایچ آئی وی سے متاثرہ شیر خوار بچوں کی ابتدائی تشخیص سے متعلق لیبارٹری تکنیکی رہنما خطوط - قومی اقدام، حفاظتی تدابیر، لیبارٹری کے عوامل ، جن میں نمونے جمع کرنے، جانچ اور رپورٹنگ کا ایک جامع جائزہ شامل ہے۔

ایف۔    روک تھام کی پیشرفت کی تازہ کاری 23-2022 – این اے سی پی کے تحت ایچ آر جیز، برج پاپولیشنس، جیلوں کی آبادی اور دیگر خطرے میں پڑنے والی اور کمزور آبادیوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے، اہم سرگرمیوں پر پیش رفت کو اپ ڈیٹ کرنے، تجزیہ کرنے اور پھیلانے کے لیے۔

جی۔     ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹیز کی جانب سے مالی سال22-2021 میں کیے گئے تحقیقی مطالعے  سے تحقیقی  کمپنڈیم، جلد-1 - پروگرامی کارروائی اور پالیسی کی تشکیل میں تحقیقی نتائج کے ترجمہ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

پروگرام کی کامیابیوں اور تازہ ترین مداخلتوں کی نمائش کرنے والے کئی اسٹالز بھی، تقریب کے مقام پر لگائے گئے تھے۔ پنڈال میں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے پرجوش  طور پرشرکت کی۔ کمیونٹی کے مقررین نے اس بارے میں اپنا تجربہ بھی شراکت  کیا کہ کس طرح این اے سی پی  کے تحت خدمات انہیں فائدہ پہنچاتی رہتی ہیں۔

تقریب  کی لائیو سٹریمنگ این اے سی پی کے یوٹیوب چینل پر کی گئی:

حکومت آسام کےایڈیشنل چیف سکریٹری جناب اویناش جوشی؛ این اے سی  اوکی ڈائریکٹر محترمہ ندھی کیسروانی؛  طبی تعلیم اور تحقیقی محکمے کے کمشنر سکریٹری اور اٹل امرت ابھیان سوسائٹی کے سی ای او ڈاکٹر سدھارتھ سنگھ اور آسام اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اندرنوشی داس اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں ریاستوں کے 1500 سے زائد افراد، ایچ آئی وی (پی ایل ایچ آئی وی) کمیونٹیز کے ساتھ رہنے والے افراد، غیرسرکاری تنظیمیں، سی ایس او ز، مسلح افواج ، این سی سی کے  اراکین ، ترقیاتی شراکت داروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

********

  ش ح۔اع ۔رم

U-1724    



(Release ID: 1982244) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Telugu