سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ٹی روپڑ میں، ایک ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایکسلریشن مہم ‘سمردّھی’ کانکلیو کا افتتاح
Posted On:
04 DEC 2023 9:25AM by PIB Delhi
پنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب بنواری لال پروہت نے زراعت اور پانی کی ٹیکنالوجی میں اختراعات کو متحرک کرنے کے لیے وقف، ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پروگرام کا افتتاح کیا، جسے ‘سمردھی’ (مارکیٹ، تحقیق، اختراع اور ترقی کے لیے جامع ایکسلریشن: آئی سی پی ایس اسٹارٹ اپس کے لئے ایک جامع پہل) کہا جاتا ہے۔اس کی میزبانی ‘آئی ہب -اودھ ’ کے ذریعے کی گئی جنہیں نیشنل مشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز (این ایم –آئی سی پی ایس)کے تحت ٹیکنالوجی اور اختراعی مراکز کے طورپر قائم کیا گیا ہے ۔
سمردھی کانکلیو میں ، جس میں پانچ جامع تعاون کو رسمی شکل دی گئی تھی، پانچ گہری تکنیکی اختراعات شامل تھیں۔ سخت تشخیص کے ذریعے شارٹ لسٹ کیے گئے کل 13 اسٹارٹ اپس نے اپنے آئیڈیاز پیش کیے، جبکہ 25 اسٹارٹ اپس نے نمائش میں اپنے حل پیش کیے۔ 30 سے زائد ماہرین نے مارکیٹ تحقیق ، اختراع اور ترقی کے لیے جامع ایکسلریشن پر بات کی۔
سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ کے سکریٹری،سینئر مشیر، جی او ایل، ڈی ایس ٹی ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے این ایم آئی سی پی ایس کی طرف سے ٹیکنالوجی کے خود کفیل آتم نر بھر بھارت کو ترتیب دینے کی کوششوں کو تقویت دی۔ آئی سی پی ایس پر این ایم کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر ایکتا کپور نے مشن کی اہم جھلکیاں پیش کیں، جس کے نتیجے میں زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی صحت، دفاع اور ماحولیات جیسے شعبوں میں سی پی ایس ٹیکنالوجی کی مداخلت ہوگی۔
آئی آئی ٹی روپڑ کے ڈائرکٹر پروفیسر راجیو آہوجا، پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ کے وائس چانسلر پروفیسر رینو وِگ، ‘اودھ’ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر پشپندر پال سنگھ اور بھاشنی ڈیجیٹل انڈیا کے سی ای او جناب امیتابھ ناگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب نے این ایم آئی سی پی ایس کے ذریعے خطے میں ٹیکنالوجی کے مستقبل کی تشکیل میں، ڈی ایس ٹی کے اہم کردار پر زور دیا۔ مشن نے 311 ٹیکنالوجیوں ، 549 ٹیکنالوجی مصنوعات کی تخلیق کی اور 1613 سی پی ایس تحقیقاتی بیسز بنائے اور 60000 سے زیادہ سی پی ایس کی مہارت سازی میں اپنی حصہ رسدی کی ۔
آئی آئی ٹی روپرکے ٹیکنالوجی اور اختراعی ہب ‘اودھ ’ کے زیر اہتمام منعقدہ کنکلیو کو، 46 سرمایہ کاری شراکت داروں نے تعاون دیا، اور 50 سے زیادہ جیوری ممبران نے اسٹارٹ اپس کا جائزہ لیا اور ان کی رہنمائی کی۔ ملک بھر میں 110 سے زیادہ شراکت داروں نے جدت طرازی اور تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینے میں فعال طور پر تعاون کیا۔ یہ پروگرام سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی )، حکومت ہند کے ساتھ، نیشنل مشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز (این ایم – آئی سی پی ایس) کے تحت انجام دیا گیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے ڈی ایس ٹی کے عزم کو تقویت ملتی ہے-
********
ش ح۔اع ۔رم
U-1722
(Release ID: 1982202)
Visitor Counter : 94