وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایرمین ٹریننگ اسکول بیلگاوی میں اگنیوروایو تربیت یافتگان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Posted On: 02 DEC 2023 8:36PM by PIB Delhi

اگنی ویروایو (خواتین) کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی) اگنی ویروایو (مرد) کے دوسرے دستے کے ساتھ ان کی تربیت کی تکمیل کے بعد 02 دسمبر 2023 کو ایئر مین ٹریننگ اسکول بیلگاوی میں منعقد ہوئی۔ یہ دن ہندوستانی فضائیہ کی تاریخ میں لکھا جائے گا جب کہ 153 اگنی ویروایو (خواتین) کے پہلے دستے نے اپنے مرد ہم منصبوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر مارچ کیا۔ مجموعی طور پر 2280 اگنی ویروایو (مرد اور خواتین) ٹرینیز نے کامیابی کے ساتھ 22 ہفتوں کی تربیت مکمل کی۔

ائیر مارشل آر رادھیش، ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ٹریننگ کمانڈ، ہندوستانی فضائیہ نے پریڈ کا جائزہ لیا اور تربیت حاصل کرنے والوں کی طرف سے ڈرل اور مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔

ایئر مارشل نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد دی اور ان کی عزت افزائی کی۔ آر او نے پریڈ کو متاثر کن اور شاندار بنانے کے لیے اگنی ویروایو کی ان کی بہترین کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سلامتی کے منظر نامے سے نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں۔ اس لیے 22 ہفتوں کے دوران حاصل کی گئی جنگی تربیت اور فوجی تیاری کو فوجی مقاصد کے حصول میں استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اگنی ویروایو سے بھی زور دے کر کہا کہ وہ اپنے علم، ہنر میں اضافہ کرتے رہیں اور ہر وقت اپنے آپ کو مثالی انداز میں برتاؤ کرتے رہیں۔

اگنی ویروایو کے اس دستے کو اگنی پتھ اسکیم کے تحت 28 جون 2023 کو آئی اے ایف میں شامل کیا گیا تھا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ نے ان کی بنیادی فوجی اور دھارے پر مبنی تربیت کی انتہا کو نشان زد کیا جس نے نہ صرف جسمانی تربیت دی بلکہ اگنی ویروایو کی فکری اور اخلاقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا، جو ایک فضائی جنگجو کے اخلاق کے لیے ضروری ہے۔

یہ نوجوان مردوں اور عورتوں کے خاندانوں کے لیے ایک اہم موقع تھا جو پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے موجود تھے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1708


(Release ID: 1982025) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Hindi