وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آکاشوانی کے زیر اہتمام ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر دیا


حالیہ برسوں میں ہندوستان کی معیشت اور عالمی احترام اور ہندوستان کی ساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے: نائب صدر جمہوریہ

ایک دہائی قبل پانچ کمزور معیشتوں میں سے ایک، ہندوستان اب پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے؛ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 140 کروڑ شہریوں کی مؤثر قیادت اور سخت محنت سے یہ کارنامہ ممکن ہوا ہے

ہندوستان کا ایک عالمی رہنما کے طور پر دوبارہ ابھرنا اسی وقت ممکن ہے جب تمام شہری اپنے فرائض کو انجام دیں

Posted On: 02 DEC 2023 5:38PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر دیا، جس کا انعقاد آکاشوانی کے ذریعہ 1969 سے ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی یاد میں کیا جاتا ہے۔ اس سال کے لیکچر کا موضوع تھا ”ہندوستان کا ایک اقتصادی سپر پاور کے طور پر ابھرنا۔ براڈکاسٹنگ ہاؤس، آکاشوانی، نئی دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان کی معیشت کے ساتھ ساتھ اس کی عالمی عزت اور ساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ”آج دنیا کے ممالک ہندوستان کو سننا چاہتے ہیں اور اس کے خیالات کا احترام کرنا چاہتے ہیں اور پوری دنیا نے ہندوستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے۔ افریقی یونین کو جی20 کی رکنیت ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت دی گئی تھی۔ یہ دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ساکھ اور عزت کا نتیجہ ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے نشاندہی کی کہ ایک دہائی قبل ہندوستانی معیشت کا شمار پانچ کمزور معیشتوں میں ہوتا تھا لیکن آج یہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ ملک نے یہ کارنامہ 140 کروڑ شہریوں کی محنت اور مؤثر قیادت کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔ ہندوستان چاند کے جنوبی سرے پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ملک نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے میدان میں بھی کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کے بارے میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شاید یہ ریڈیو کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے، جو اتنا باقاعدہ ہے اور اس نے 107 اقساط کا سفر مکمل کیا ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے رابطے کے لیے ریڈیو کا انتخاب کیا اور اس کے ذریعے انہوں نے مواصلاتی انقلاب برپا کیا۔ من کی بات ملک کے لوگوں کی بات بن چکی ہے اور لوگوں کے دلوں تک پہنچ گئی ہے۔

Image

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک اور اس کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ بنیادی اشیا کی پیداوار ضروری ہے۔ ”یہ بہت تکلیف دیتا ہے جب ہندوستان چھوٹی اشیا جیسے موم بتیاں، لیمپ، بچوں کے کھلونے اور پتنگیں درآمد کرتا ہے۔ آج جب ہندوستان ایک اقتصادی سپر پاور کے طور پر ابھر رہا ہے تو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ لوگ ملک کی جڑوں اور ثقافت سے جڑے رہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں سے ملک کی شبیہ کو خراب کرنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کی بھی تاکید کی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک کے نوجوانوں کے پاس امرت کال میں ہندوستان کو سب سے اوپر لے جانے کی طاقت ہے، جناب دھنکھر نے کہا کہ ہندوستان کا ایک عالمی رہنما کے طور پر دوبارہ ابھرنا اسی وقت ممکن ہے جب ملک کا ہر فرد اپنے فرائض کو پورا کرے۔

نائب صدر کے لیکچر کا مکمل متن یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

Image

Image

 

اپنے استقبالیہ خطاب میں مرکزی اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد نے ہمیں سکھایا کہ صدر کا عہدہ آزاد، غیر جانبدار اور پارٹی سیاست سے باہر ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ذریعہ طے کردہ راستہ آج تک جاری ہے، جس میں صدر، نائب صدر اور ریاستوں کے گورنر جیسے آئینی عہدوں کو سیاست سے دور رکھا گیا ہے۔ سکریٹری نے نشاندہی کی کہ ڈاکٹر راجیندر پرساد واحد صدر ہیں جنہوں نے 1950 سے 1962 تک آزاد ہندوستان کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد دو مکمل میعاد تک خدمت انجام دی۔

 

Image

 

سکریٹری نے یاد دلایا کہ آکاشوانی 1969 سے ڈاکٹر راجندر پرساد کی یوم پیدائش کے موقع پر 3 دسمبر کو ڈاکٹر راجندر پرساد میموریل لیکچر کا انعقاد کر رہی ہے۔

لیکچروں میں ملک کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی ماحول کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان لیکچروں میں ملک کی کامیابیوں اور مستقبل کے امکانات کا بھی تنقیدی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کے نامور اسکالرز اور مفکرین مدعو سامعین کے سامنے اپنی پسند کے موضوع پر لیکچر دیتے ہیں۔

اس سلسلے کا پہلا لیکچر 1969 میں ہندی کے ادیب اور مفکر ڈاکٹر ہزاری پرساد دویدی نے دیا تھا۔ سابق صدر ڈاکٹر شنکر دیال شرما، سابق وزرائے اعظم جناب اٹل بجری واجپائی، جناب چندر شیکھر اور جناب وشوناتھ پرتاپ سنگھ؛ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ؛ سیاسی رہنما جناب وشمبھر ناتھ پانڈے اور جناب یشونت سنہا؛ ادیب محترمہ مہادیوی ورما، جناب اگئے، جناب ہری ونش رائے بچن، ڈاکٹر ودیانواس مشرا، جناب بھیشم ساہنی، جناب گورا پنت شیوانی اور جناب کرشن چندر شرما بھیکھو ان معزز لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ماضی میں یہ لیکچر دیا ہے۔

پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دویدی؛ آکاشوانی نیوز کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر وسودھا گپتا، پرسار بھارتی اور آئی اینڈ بی وزارت کے افسران اور دہلی کے اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے براڈکاسٹنگ ہاؤس، نئی دہلی میں آکاشوانی کے دفتر میں پروگرام میں شرکت کی۔ لیکچر یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

  ************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1698



(Release ID: 1981994) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil