وزارت دفاع
وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ گھانا کے اکرا میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے
Posted On:
02 DEC 2023 10:24AM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ اقوام متحدہ (یو این) امن مشن کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے 05 سے 06 دسمبر 2023 تک گھانا کے اکرا کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ اقوام متحدہ کے امن آپریشن کا محکمہ اور جمہوریہ گھانا اس اجلاس کے میزبان ہیں۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کا مقصد اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو درپیش سیکورٹی اور آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنا اور دنیا بھر میں تعینات ان مشنوں کے لیے حمایت پیدا کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنوں میں زیادہ سے زیادہ فوجی اور ساز و سامان بھیج کر ہندوستان ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔
میٹنگ کے موقع پر، وزیر مملکت برائے دفاع رکن ممالک کے شریک وزراء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے اور مصروفیات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ اکرا میں ہندوستانی کمیونٹی سے بھی بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
1689
(Release ID: 1981847)
Visitor Counter : 106