وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

نچلی سطح پر تبدیلی :خواتین وکست بھارت کی راہ ہموار کررہی ہیں

प्रविष्टि तिथि: 30 NOV 2023 1:41PM by PIB Delhi

مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت  اس وقت جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے مرکز میں رہی ہے۔لیکن جمعرات 11 نومبر 2023 کو کچھ مختلف نظارہ دیکھنے میں آیا جب  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  وکست بھارت سنکلپ یاترا  کے استفادہ کنندگان سے بذات خود بات چیت کی۔

سرکاری اسکیموں سے ناواقف لوگوں کے لئے وکست بھارت سنکلپ یاترا پورے ملک میں چلائی جارہی ہے جس کا مقصد حکومت کی اہم اسکیموں کے مکمل اہداف کو حاصل کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان اسکیموں  کے فائدے معینہ مدت کے دوران تمام ہدف شدہ استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001261B.png

جموں ضلع کی گرام پنچایت ٹریوا رنگ پور گاؤں   کی سرپنچ اور ایک وقف شدہ کسان محترمہ بلویر کورنے جب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ اپنے سفر کی داستان شیئر کی تو اسو قت ان کا چہرہ فخر کے احساس سے دمک  رہا تھا۔ ان کے سفر کی داستان  اس بات کی ایک دستاویز ہے کہ سرکاری اسکیموں اور اقدامات نے دیہی علاقوں میں کس طرح لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔

محترمہ بلویر کور نے مختلف سرکاری اسکیموں کا کس طرح فائدہ اٹھایا اس کی تفصیل پیش کی  اور کسان کریڈٹ کارڈ،فارم مشینری بینک اسکیم اور کسان سمان ندھی یوجنا کے ایک استفادہ کنندہ کے طور پر اپنی داستان بیان کی۔ سرحد کے قریب واقع ان کا گاؤں اس ترقی کی ایک بازگشت ہے جو ان اقدامات سے ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے ان کی سخت محنت کی تعریف کی اور اس وقت تمام لوگ ہمہ تن گوش ہوگئے جب انہوں نے کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ حاصل کردہ ایک ٹریکٹر کی مالک  بننے پر  محترمہ کور  کو مبارک باد پیش کی۔ نچلی سطح پر کام کرنے کے محترم کور کے عزم کی ہندستان کے وزیراعظم نے تعریف کی۔

اس پر محترمہ بلویر کور نے کہا ‘‘آپ ہی سے سیکھا ہے گراس روٹ پر کام کرنا ۔کام کرتی ہوں اور بھولتی نہیں ہوں’’۔ انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ انہوں  نے جن بھاگیداری کے ذریعہ نچلی سطح  کی کوششوں پروزیراعظم کے  زور دینے سے یہ سبق حاصل کیا ہے۔

بات چیت کے آگے بڑھنے پر وزیراعظم نے سرکاری اسکیموں کی تکمیل کے بارے میں بیداری پھیلانے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محترمہ کور کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پڑوسی گاؤں  تک اپنی معلومات پہنچائیں کہ ان اقدامات کے فائدے خطے کے کونے کونے تک پہنچ جائیں۔

بات چیت میں فائدوں کو ہر ایک شہری تک پہنچائے جانے  کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے غیر متززل عزم کی گونج سنائی دیتی رہی۔ وزیراعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ جن لوگوں تک ابھی فائدے نہیں پہنچے ہیں ان کی مدد کے ساتھ ساتھ  موجودہ استفادہ کنندگان کی بات سننے کی اہمیت کیا ہے۔

****

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno1652


(रिलीज़ आईडी: 1981633) आगंतुक पटल : 96
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali