کوئلے کی وزارت

این  ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے صلاحیت سازی کے تربیتی پروگرام کی خاطر ٹی این ایس ڈی سی اور این ٹی ٹی ایف کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 01 DEC 2023 4:10PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے تحت ایک نورتن پی ایس یو این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے آج ہنرمندی کے فروغ کے لیے تمل ناڈو سرکار کی نوڈل ایجنسی تمل ناڈو اسکل ڈیولپمنٹ کاروپوریشن لمیٹڈ (ٹی این ایس ڈی سی) اور  ایم ایس نیتور ٹیکنالوجی ٹریننگ فاؤنڈیشن (این ٹی ٹی ایف) کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ  بے روزگار نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جاسکے جس سے موجودہ صنعت کی مانگوں کو پورا کیا جاسکے۔

این ایل سی آئی ایل ، ٹی این ایس ڈی سی اینڈ این ٹی ٹی ایف نیویلی میں این ایل سی آئی ایل کے آپریٹنگ علاقوں کے   پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں کے 540 وارڈس کے لیے روزگار سے جڑی ہنرمندی کے فروغ کی تربیت فراہم کرے گا۔ این ایل سی آئی ایل نے  بازآبادکاری اور ری سیٹلمنٹ کے اپنے بجٹ کے تحت   اس مفت رہائشی پروگرام کے لیے 1.12 لاکھ روپئے فی امیدوار خرچ کرنے  کاعزم کیا ہے۔ اس پروگرام سے  امیدواروں کو تکنیکی اعتبار سے تربیت یافتہ بنانےمیں مددملے گی اور وہ  اہم کمپنیوں میں روزگار کے مواقع حاصل کرسکیں گے۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط نوجوانوں کے بہبود اور کھیلوں  کی ترقی  ،خصوصی پروگرام کے نفاذ کے محکمے کے وزیر جناب  اُدھایا ندھی اسٹالن، ایگزکیٹیو ڈائرکٹر جناب پربھو کشور کے اور این ایل  سی آئی ایل و ریاستی سرکار کے دیگر سینئر عہدیداران  کی موجودگی میں کئے گئے۔

اُن پی اے ایف کو مواقع فراہم کرنے کے لیے این ایل سی آئی ایل اپنے عزم کے تئیں   اُس  کی جانب سے  شروع کی گئی  یہ ایک اور بڑی پہل ہے، جنھوں نے پروجیکٹ کی ترقی کے لیے این ایل سی آئی ایل کو اپنی زمین اورمکانات  دیئے ہیں۔

*****

U.No.1654

(ش ح – ح ا  - ر ا)



(Release ID: 1981611) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu