ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے نومبر 2023 تک 1015.6 ایم ٹی مال بردار لوڈنگ کی
Posted On:
01 DEC 2023 4:42PM by PIB Delhi
- پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فریٹ لوڈنگ میں 36.9 ایم ٹی کا اضافہ ہوا ہے۔
- ریلوے نے اپریل سے نومبر 2023 کے دوران فریٹ لوڈنگ سے 110007.5 کروڑ روپے کمائے۔
- پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مال برداری کی آمدنی میں 4102.4 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
- ریلوے نے نومبر 2023 میں 128.4 ایم ٹی کی فریٹ لوڈنگ حاصل کی۔ جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے لیے فریٹ لوڈنگ کے مقابلے میں 4.3 فیصد کی بہتری ہے۔
اپریل – نومبر 2023 کے درمیان مجموعی بنیادوں پر، ہندوستانی ریلوے نے 1015.669 ایم ٹی کی فریٹ لوڈنگ حاصل کی جبکہ پچھلے سال کی لوڈنگ 978.724 ایم ٹی تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کی لوڈنگ کے مقابلے میں تقریباً 36.945 ایم ٹی کی بہتری ہے۔ ریلوے نے پچھلے سال کے 105905.1 کروڑ روپے کے مقابلے میں 110007.5 کروڑ روپے کمائے ہیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 4102.445 کروڑ روپے کی بہتری ہے۔
نومبر 2023 کے مہینے کے دوران، نومبر 2022 میں 123.088 ایم ٹی کی لوڈنگ کے مقابلے میں 128.419 ایم ٹی کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ حاصل کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 4.33 فیصد کی بہتری ہے۔ مال برداری کی آمدنی نومبر 2022 میں 13559.83 کروڑ روپے کے مقابلے میں نومبر 2023 میں 14077.94 کروڑ روپے کی ہوئی، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 3.82 فیصد کی بہتری ہوئی۔
ہندوستانی ریلوے نے نومبر، 2023 کے دوران کوئلے میں 65.48 ایم ٹی ، لوہے میں 14.99 ایم ٹی ، پگ آئرن اور تیار شدہ اسٹیل میں 5.25 ایم ٹی ، سیمنٹ میں 5.58 ایم ٹی (کلینکر کے علاوہ)، کلینکر میں 4.61 ایم ٹی، اناج میں 3.82 ایم ٹی ، کھادوں 5.97 ایم ٹی، معدنی تیل میں 4.176 ایم ٹی ، کنٹینرز میں 6.91 ایم ٹی اور دیگر بیلنس اشیا میں 8.59 ایم ٹی کی لوڈنگ حاصل کی۔
’’ہنگری فار کارگو‘‘ کے منتر کی پیروری کرتے ہوئے انڈین ریلوے نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ کسٹمر پر مبنی نقطہ نظر اور کاروباری ترقی کے یونٹس کے کام نے جو چست پالیسی سازی کے ذریعے حمایت حاصل کی ہے اس نے ریلوے کو اس اہم کامیابی کے حصول میں مدد فراہم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔
U-1657
(Release ID: 1981604)
Visitor Counter : 82