وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ناگالینڈ میں وی بی ایس وائی مہم  میں تیزی آگئی ہے، گورنر نے کوہیما میں آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 30 NOV 2023 6:05PM by PIB Delhi

ناگالینڈ کے گورنر لا گنیسن نے آج صبح راج بھون میں کوہیما ضلع کے لیے دیہی مہم کے تحت وکست بھارت سنکلپ یاترا کی  آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریاست میں یہ مہم تیز ہوتی جا رہی ہے اور آج کوہیما، چوموکیڈیما، موکوک چنگ اور تیون سانگ ضلع میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-30at6.01.01PMWVD3.jpeg

 

رابطہ کاری سے متعلق ایک اور آؤٹ ریچ وین، جو شہری مقامات پر مہمات میں استعمال کی جائے گی، پہلے ہی دیماپور میں تعینات کی جاچکی  ہے۔ آئی ای سی کی کل 16 وینیں ہیں، جو ریاست کے مختلف اضلاع کا مرحلہ وار طریقے سے قبائلی، دیہی اور شہری مہمات کے طور پر احاطہ کریں گی۔

راج بھون میں وائی بی ایس وائی - آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ  کرنے کے دوران گورنر لا گنیسن نے کہا کہ اس مہم سے لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے فائدہ پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام چلانے پر منتظمین سے مسرت کا اظہار کیا، جس کا مقصد شہریوں سے روابط قائم کرنا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کے فوائد اور درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GAKO-5Ha4AACrT4XSUQ.jpeg

 

کوہیما کے ڈی سی کمار رمنی کانت، جنہوں نے اس پروگرام میں بھی شرکت کی، کہا کہ وائی بی ایس وائی مہم جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شروع کی تھی، دوپہر کو ڈی خیل، سیخازو، کوہیما گاؤں میں بھی منعقد کی جائے گی، تاکہ لوگوں کو مرکزی اسکیموں اور دیگر ترقیاتی کامیابیوں کی داستانوں کے بارے میں فروغ اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔ گورنر کے سکریٹری راجیش سوندرراجن اور دیگر عہدیداروں نے بھی اس  پروگرام میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GAKO7wNasAAQ9ZWZ5KL.jpeg

 

چوموکیڈیما ضلع میں، دیہی وی بی ایس وائی مہم، دھان سیری پار بلاک کے تحت امالوما میں چلائی گئی، جبکہ موکوک چنگ میں، اونگپنگ کانگ بلاک کے تحت سنگراتسو گاؤں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تیون سانگ ضلع میں، تقریبات نوکسن بلاک کے تحت لونگرا اور لونگ چنگ گاؤں اور یانگپنگ گاؤں میں منعقد کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-30at6.01.34PMFQWM.jpeg

 

مختلف سرگرمیاں، جن میں سنکلپ کا عہد لینا، سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی عزت افزائی، کامیابی کی  داستانوں کو ساجھا کرنا، ہیلتھ کیمپس، اجولا اسکیم اور بینکنگ خدمات کے لیے موقع پر اندراج ، ڈرونس کا مظاہرہ اور ان تقریبات کو اجاگر کرنے کی غرض سے آئی ای سی وین پر نصب ایل ای ڈی اسکرینوں میں سرکاری اسکیموں کی نمائش  وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-30at6.01.01PMCMDJ.jpeg

 

***********

ش ح۔ ع م۔ ت ع

 (U: 1630)

 


(Release ID: 1981430) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi