پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پی این جی آر بی نے 12ویں سی جی ڈی بولی کے دور کے لیے ،افتتاحی روڈ شو کے ساتھ، سی جی ڈی نیٹ ورک کے ترقیاتی عمل کو تیز کیا
Posted On:
30 NOV 2023 6:14PM by PIB Delhi
سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی ترقی کے لیے ملک کے رقبے کی 100 فیصد کوریج حاصل کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے ضابطے کے بورڈ (پی این جی آر بی) نے 12ویں سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ کے لیے اپنے پہلے روڈ شو کی میزبانی کی۔ یہ تقریب 30 نومبر 2023 کو نئی دہلی کے تاج محل ہوٹل میں ہوئی۔۔
اس تقریب کا افتتاح جناب پنکج جین، سکریٹری ایم او پی این جی، اور ڈاکٹر انیل کمار جین، چیئرپرسن پی این جی آر بی، نے بورڈ کے اراکین اور سکریٹری کے ہمراہ تیل اور گیس کے شعبے کے اہم متعلقہ فریقیتن کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا۔
بارھویں سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ کا مقصد چھ شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر محیط 8 جغرافیائی علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے قدرتی گیس کی رسائی کو بڑھا کر ملک کی 100فیصد کوریج حاصل کرنا ہے۔
بارھویں سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ کی تکمیل کے بعد، تقریباً پورا ملک (جزیروں کے علاوہ) سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے تحت آ جائے گا۔ پی این جی آر بی کی یہ تاریخی کامیابی گھرانوں کے لیے صاف ستھرا کھانا پکانے کے ایندھن تک رسائی، صنعتی اور تجارتی سہولیات اور ایندھن کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرے گی، جو گیس پر مبنی معیشت کے حصول کی جانب ایک بڑی چھلانگ ہوگی۔
جناب پنکج جین نے گزشتہ 11 راؤنڈز میں کیے گئے سی جی ڈی اقدامات کے ذریعے پی این جی آر بی کی طرف سے کی گئی متاثر کن پیش قدمیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ان ریاستوں میں پی این جی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ مزید برآں، جناب پنکج جین نے ان علاقوں میں گیسوں کو متعارف کرانے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے استعمال پر زور دیا، اور گیس کے بنیادی ڈھانچے اور رسائی کو بڑھانے میں جدت اور پیشرفت کی زبردست صلاحیت کو تسلیم کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر انیل کمار جین، چیئرپرسن، نے پورے ملک میں ایک متحرک اور پائیدار گیس کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پر پی این جی آر بی کی موجودہ توجہ کو واضح کیا۔ خاص طور پر ان ریاستوں/مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تیار کردہ بولی کے اس دور کا آغاز ان علاقوں کے نازک ماحولیاتی نظام کے اندر صاف ستھرا ایندھن فراہم کرنے کے لیے ایک جامع اقدام کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے شمال مشرقی ہندوستان کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اصل مکمل بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان ایک اہم لنک کے طور پر پیش کیا۔ ڈاکٹر جین نے مزید بتایا کہ ان ریاستوں میں سی این جی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔
تقریب کے معزز مقررین میں جناب انیش ڈے (شراکت دار اور عالمی سربراہ)،کے پی ایم جی ، ڈائریکٹر (مارکیٹنگ)، بی پی سی ایل جناب سکھمل جین، اور ٹورینٹ گیس کے ڈائریکٹر جناب جنال مہتا،ش امل تھے۔پی این جی آر بی کی سکریٹری محترمہ وندنا شرما نے سی جی ڈی شعبے میں موجودہ صورتحال اور مواقع پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں 9ویں سے 11ویں سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ کی کامیابی کی کہانی اور 12ویں سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ کے لیے اہم ٹائم لائنز کا خاکہ پیش کیا گیا۔
الیکٹرانک بولیوں کو 13 اکتوبر 2023 سے مدعو کیا گیا ہے، جس میں بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے۔ 12 ویں سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ کے تحت 7جی ایز اور میزورم جی اے کے لیے 23 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پی این جی آر بی کا مقصد فروری/مارچ 2024 تک ان بولیوں کے نتائج کو حتمی شکل دینا ہے۔
*****
U.No.1618
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1981325)
Visitor Counter : 102