وزارت اطلاعات ونشریات

وزیر اعظم نے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی


مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے، نلباری سے، وزیر اعظم کے پروگرام کی لائیو اسکریننگ کا مشاہدہ کیا

Posted On: 30 NOV 2023 4:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا، آج 15 دن مکمل کر رہی ہے اور اب اس نے رفتار پکڑ لی ہے۔ لوگوں کے پیار اور شرکت کو واضح کرتے ہوئے ،جس کی وجہ سے وی بی ایس وائی وین کے نام کو ’وکاس رتھ‘ سے ’مودی کی گارنٹی گاڑی‘ میں تبدیل کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومت پر، عوام کے اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے جذبے، جوش اور عزم کی تعریف کی۔ آسام کے مختلف مقامات پر پروگرام کی لائیو اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

نلباری میں وی بی ایس وائی پر وزیر اعظم کے پروگرام کی لائیو اسکریننگ کے موقع پر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال گواہاٹی کی رکن پارلمنٹ محترمہ ملکہ اوجا، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں اے ڈی جی محترمہ جین نمچو اور ضلع کمشنر نلباری محترمہ ورنالی ڈیکا، نلباری ضلع کے لوہت جی پی، کھبولو بلاک میں وی بی ایس وائی سے متعلق وزیر اعظم کے پروگرام کی لائیو اسکریننگ دیکھنے کے لیے ایک ساتھ شامل ہوئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا،کہ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں یہ سنکلپ یاترا ، ہمارے ملک کے لوگوں کو مختلف فلاحی اسکیموں کا احساس دلانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، جس کا مقصد زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 2047 تک مودی جی کے آتم نر بھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، سماجی آلات کو فعال کرنا ہے۔ حکومت کی فلاحی اسکیموں کے ذریعہ حکومت کا مقصد غریبوں کی خدمت کرنا، پسماندہ لوگوں کو عزت دینا اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ ان اسکیموں میں پی ایم کسان، پی ایم آواس یوجنا، براہ راست فائدہ کی منتقلی، پی ایم ویشوکرما، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، پی ایم پرنام، جن دھن یوجنا اور بہت سی دوسری اسکیمیں شامل ہیں‘‘۔

یہ یاترا آج آسام کے مختلف مقامات ، گوہاٹی، موریگاؤں، نلباری، بارپیٹا، درنگ، لکھیم پور اور کاربی انگلانگ ضلع میں ،کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔ شہری خدمات کو بڑھانے کی کوشش میں، وی بی ایس وائی پروگراموں نے عوام کے درمیان فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے مختلف کمیونٹی پر مبنی اقدامات کی سہولت فراہم کی۔ ان میں پردھان منتری اجولا یوجنا اسکیم سے موقع پر کنکشن، مفت ہیلتھ چیک اپ، آدھار کارڈ رجسٹریشن، پی ایم سواندھی اسکیم پر رجسٹریشن وغیرہ ان مقامات پر منعقد کیے گئے، جس سے ضرورت مندوں تک آسان رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ عوامی نمائندے، لوگوں کو آگے آنے اور مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے لئے یاترا میں شرکت کر رہے ہیں۔ راجیہ سبھا رکن شری پبیترا مارگریتا اور جی ایم سی کے میئر شری مریگن سرانیہ کے ساتھ راج گڑھ، گوہاٹی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہوئے۔ اس کے بعد لکھیم پور کے ایم ایل اے شری مناب ڈیکا نے شمالی لکھیم پور کی یاترا میں شرکت کی۔

اسی طرح مونگلاڈائی کے رکن پارلیمنٹ جناب دلیپ سائیکیا نے  آج درانگ ضلع کے سیپاہار میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کی۔

*****

U.No.1616

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1981302) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Punjabi