جل شکتی وزارت

جل شکتی و زارت یکم دسمبر 2023  کو مہرولی ، دہلی میں شمسی تالاب، جہاز محل میں جل اتہاس اتسو کا اہتمام کرے گی

Posted On: 30 NOV 2023 5:29PM by PIB Delhi

جل شکتی وزارت کا آبی وسائل، دریاؤں کے فروغ اور گنگا میں نئی جان ڈالنے کا محکمہ یکم دسمبر 2023 کو مہرولی، دہلی میں شمسی تالاب، جہاز محل میں جل اتہاس اتسو کا اہتمام کررہا ہےجس کا مقصد آبی وراثت والے مقامات کا تحفظ، عوام میں احساس ملکیت  پیدا کرنا اور سیاحت کا فروغ اور اس طرح کے وراثت کے مقامات کی بحالی کرنا ہے۔ دہلی کے لفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شخاوت اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یہ شاندار پروگرام آبی وراثت پکھواڑے کی اختتامی تقریب ہے جو ملک بھر کے مختلف اضلاع میں پندرہ نومبر 2023 سے 30 نومبر 2023 تک 75 قدرتی آبی مقامات پر منائی جارہی ہے اور جل شکتی ابھیان۔ کیچ دی رین 2023 ملک گیر مہم کی تکمیل کی نقیب بھی ہے۔ اس پروگرام کامقصد آبی ذخیروں کی مرکزیت ہے۔

مہرولی میں شمسی تالاب، جہاز محل میں بحالی کا کام مرکزی اور ریاستی محکموں کے تال میل کا مظہر ہے۔ تالابوں کی صفائی اور پارک وغیرہ کی صفائی ستھرائی آر کیا لوجکل سروے آف انڈیا اور ایم سی ڈی کی مدد سے کیا گیا ہے۔ اسے ایک ای بک کی شکل میں محفوظ کیا گیا ہے ، جس کا اجراء پروگرام کے دوران کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جل اتہاس جرنی پر ایک مختصر ویڈیو، جس میں شناخت شدہ 75 آبی وراثت کے مقامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران دکھایاجائے گا۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر مشہور واٹلن نواز محترمہ سنیتا بھوٹیا پروگرام کے دوران ایک موسیقی پروگرام پیش کریں گی۔

ملک کے آبی وراثت کے مقامات کے تحفظ کے لئے جل شکتی کی وزارت نے جناب آر آر مشرا ، سابق ڈی جی این ایم سی جی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جو ملک بھر میں قدرتی پانی کے 75 وراثت کے مقامات کی شناخت کرنے کے لئے تھی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحٹ یہ کام ہوا۔ کمیٹی نے 75 آبی وراثت کے مقامات کی نشاندہی کی جو انڈیا۔ ڈبلیو آر آئی ایس پورٹل(https://indiawris.gov.in/wris/#/jalitihaas) پر جل اتہاس ذیلی پورٹل پر دستیاب کرایا گیا ہے۔

جل شکتی وزارت نے جل شکتی ابھیان کیچ دی رین 2023 ( جے ایس اے۔ سی ٹی آر۔2023) ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ لاگو کیا ہے جس  کا بنیادی موضوع ’’پینے کے پانی کے لئے پائیدار وسائل‘‘ ہے۔

ہندوستان میں اپنے آبی وسائل بشمول دریاؤں کے احترام کی تابندہ روایت رہی ہے۔ ہندوستان کے آبی وسائل پر بے انتہا اور لگاتار بڑھتا دباؤ ہے۔ ان حالات میں ملک کے تمام عوام کو پانی کے تئیں بیدار اور حساس ہونا ضروری ہے۔ اس تناظر میں ہمارا مالا مال روایتی آبی نظام موجودہ وقت کے لئے بہت سے سبق رکھتا ہے۔ اور اس پروگرام کا مقصد ان اسباق کو اجاگر کانا اور کمیونٹی کو آبی ذخیروں سے جوڑنا ہے۔

******

U.No:1613

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1981299) Visitor Counter : 55


Read this release in: Telugu , English , Hindi