صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ ورچول طور پر بات چیت کی
دیوگھر کے ایمس میں تاریخی 10000 ویں جن اوشدھی کیندرکو قوم کے نام وقف کیا
ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10000 سے بڑھا کر 25000 کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا
وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد ،سرکاری اسکیموں کی معوری حاصل کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر کے شہریوں تک فوائد پہنچیں: وزیر اعظم
’’مودی کی گارنٹی گاڑی‘‘ اب تک 12000 سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے، جہاں تقریباً 30 لاکھ شہری اس کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ ، دیوگھر کے ایمس میں اس اہم تقریب کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شامل ہوئے
حکومت کا یہ عزم ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں ادویات کی قلت سے کوئی موت واقع نہ ہو
Posted On:
30 NOV 2023 6:04PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ انہوں نے آج ایمس، دیوگھر میں 10000ویں جن اوشدھی مرکز کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10000 سے بڑھا کر 25000 کرنے کا پروگرام کابھی آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے دیوگھر، اڈیشہ کے رائے گڑھ، آندھرا پردیش کے پرکاسم، اروناچل پردیش کے نمسائی اور جموں و کشمیر کے ارنیا کے مستفیدین سے بات چیت کی۔ انہوں نے ایمس، دیوگڑھ میں جن اوشدھی کیندر کی استفادہ کنندہ اور آپریٹر روچی کماری کو 10000 جن اوشدھی کیندر شروع کرنے کا سنگ میل حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے جن اوشدھی یوجنا پر مقامی لوگوں کی بیداری کے بارے میں جان کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ’’معیاری اور سستی دوا ایک بڑی خدمت ہے‘‘۔ انہوں نےاس طرح کی سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے لوگوں کی تعریف کی۔
صحت کی دیکھ بھال کو سستی اور آسانی سے قابل رسائی بنانے کی کوششوں کے تسلسل میں، وزیر اعظم نے ایمس، دیوگھر میں 10000 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10000 سے بڑھا کر 25000 کرنے کے پروگرام کا بھی آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کو آج 15 دن مکمل ہو رہے ہیں اور اب اس میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی بی ایس وائی کا بنیادی مقصد، سرکاری اسکیموں کی معموری کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر کے شہریوں تک انکےفوائد پہنچیں۔
براہ کرم اس ٹویٹ کو لگائیں:
یہ واضح کرتے ہوئے کہ لوگوں کے پیار اور شرکت نے وی بی ایس وائی وین کے نام کو ’وکاس رتھ‘ سے ’مودی کی گارنٹی گاڑی‘ میں تبدیل کر دیا ہے، وزیر اعظم نے حکومت پر اعتماد کرنےکے لیے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مودی کی گارنٹی گاڑی‘‘ اب تک 12000 سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے جہاں تقریباً 30 لاکھ شہری اس سے منسلک ہوئےہیں۔
براہ کرم اس ٹویٹ کو لگائیں:
وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ وہ نمو ایپ پر ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور قبائلی علاقوں میں سکیل سیل انیمیا کے لیے ڈرون مظاہروں، صحت دیکھ بھال کے کیمپوں اور معائنہ کیمپوں پر روشنی ڈالی ہے۔
پروگرام کے علاوہ، سنکلپ یاترا کے حصے کے طور پر، ایمس دیوگھر میں ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پی ایم جے اے وائی کارڈ تقسیم کیے گئے اور بہت سی دیگر صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ سینکڑوں دیہاتیوں نے ان خدمات سے استفادہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 10000 ویں جن اوشدھی کیندر کے تاریخی افتتاح کے موقع پر شامل ہونے کے لیے ایمس دیوگڑھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جن اوشدھی یوجنا کی کامیابی کی تعریف کی اور وزیر اعظم کو ایک نئی بلندی پر پہل کرنے کا سہرا دیا۔ انہوں نے جن اوشدھی پریوجنا کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کی اور انہیں دوسروں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی۔
اس بات کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ملک میں ادویات کی کمی کی وجہ سے کوئی موت واقع نہ ہو، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں کی تعداد مزید بڑھ کر 25000 ہو جائے گی۔ مرکزی وزیر نے ایمس، دیوگڑھ میں استفادہ کنندگان میں ے بی-پی این جے اے وائی کارڈ بھی تقسیم کئے۔
پس منظر:
وکست بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں شروع کی جا رہی ہے، جس کا مقصد حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کی تشہیرکرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں، تمام اہداف شدہ استفادہ کنندگان والوں تک پہنچیں۔
صحت کی دیکھ بھال کو سستی اور آسانی سے قابل رسائی بنانا، وزیر اعظم کے صحت مند ہندوستان کے وژن کا سنگ بنیاد رہا ہے۔ اس سمت میں ایک اہم اقدام جن اوشدھی کیندر کا قیام ہے، تاکہ سستی قیمتوں پر دوائیں دستیاب ہوسکیں۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ایمس، دیوگھر میں تاریخی 10000 ویں جن اوشدھی کیندر کو وقف کیا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10000 سے بڑھا کر 25000 کرنے کا پروگرام کابھی آغازکیا۔
تقریب کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے:۔
*****
U.No.1615
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1981294)
Visitor Counter : 81