وزارت دفاع
اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی (سی ایس ایل) پروجیکٹ کے پہلے تین بحری جہازوں- ماہے، ملوان اور منگرول کا 30 نومبر 2023 کو ، سی ایس ایل کوچی میں ایک ساتھ لانچ کیا گیا
Posted On:
30 NOV 2023 4:29PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے لئے سی ایس ایل کوچی کے ذریعہ تیار کئے جانے والے اے ایس ڈبلیو شیلو واٹر کرافٹ (سی ایس ایل) کے 8 جہازوں میں سے پہلے تین جہاز ، ماہے، ملوان اور منگرول 30 نومبر 2023 کو سی ایس ایل کوچی میں لانچ کیا گیا۔ بحری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ماہے جہاز کو آئی این اے کے کمانڈنٹ وائس ایڈمرل، سی ان سی ، پنیت بہل کی موجودگی میں محترمہ انجلی بہل نے لانچ کیا، وائس ایڈمرل سورج بیری کی موجودگی میں محترمہ کنگنا بیری نے ملوان کو لانچ کیا، جب کہ منگرول کو وائس چیف آف نول اسٹاف ، وائس ایڈمرل سنجے جے سنگھ کی موجودگی میں محترمہ زرین لارڈ سنگھ نے لانچ کیا۔ ای ایس ڈبلیو شیلو واٹر کرافٹ کے ماہی کلاس کے جہازوں کا نام بھارت کے ساحل پر عسکری اہمیت کی حامل بندر گاہوں کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ پرانے مائن سوئیپرس کی شاندار وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔
اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی کے 8 جہازوں کی تعمیر کے لئے وزارت دفاع اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے درمیان 30 اپریل 2019 کو کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے تھے۔ ماہے کلاس کے بحری جہاز ملک میں تیار کردہ جدید ترین زیر آب سینسر سے لیس ہوں گے اور لو انٹنسٹی میری ٹائم آپریشنز (ایل آئی ایم او) اور بارودی سرنگیں بچھانے کے کام وغیرہ سمیت ساحلی آبی حدود میں آبدوز شکن آپریشن انجام دے سکیں گے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہاز 78 میٹر طویل ہیں اور ان کا وزن اندازا 900 ٹن ہے اور ان کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 ناٹس ہے۔
ایک ہی کلاس کے تین بحری جہازوں کا ایک ساتھ لانچ آتم نر بھر بھارت کی جانب ہماری دیسی جہاز سازی کی صنعت میں ہماری ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ پروجیکٹ کے پہلے جہاز کی ترسیل 2024 میں ہونی تھی۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں پر 80 فیصد سازو سامان ملک میں تیار کردہ ہوگا اور اس طرح بھارت کے مینو فیکچرنگ یونٹو ں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں روز گار کے مواقع اور صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-1605
(Release ID: 1981200)
Visitor Counter : 80