نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ہندوستان، زمین، آسمان، سمندر اور خلا کے شعبے میں ’ ممالک کے فرنٹ لیگ ‘ میں کھڑا ہے:نائب صدر


آج ہم کوانٹم کمپیوٹنگ،6 جی اور اے آئی کے شعبوں میں اختراعات کے  صف اول میں ہیں:نائب صدر

حکمرانی میں شفافیت آئی ہے، اب بدعنوانی، دلالوں یا بیچولیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں: نائب صدر

اسرو نے دولت اور اعلی کارکردگی کی خاطر اچھی قیمت کے ذریعہ  اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے:نائب صدر

نائب صدر نے دہلی میں 49ویں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام ان پبلک ایڈمنسٹریشن (اے پی پی پی اے) کے شرکا سے بات چیت کی

Posted On: 30 NOV 2023 2:17PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑنے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان زمین، آسمان، سمندر اور خلا کے شعبوں میں ’ممالک کی فرنٹ لیگ‘ میں کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی، پچھلے سال آئی این ایس-وکرانت کے آغاز اور کئی دیسی دفاعی آلات  کی ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔

دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے 49 ویں ایڈوانسڈ پروفیشنل پروگرام ان پبلک ایڈمنسٹریشن (اے پی پی پی اے) کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نےکہا کہ ملک نے 5 نازک معیشت والے ممالک سے 5 بڑی معیشت میں شامل ہونے کا اب تک سفر طے کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج پانچویں سب سے بڑی عالمی معیشت کے طور پر کھڑا ہے اور 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لئے تیار ہے۔

ملک کی ترقی کے لیے ’فیصلہ سازی‘ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے ’وردی میں ملبوس افراد‘(مین اِن یونیفارم)کی تعریف کی۔ تباہی پھیلانے والی قدرتی آفات کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور فرض کے غیر متزلزل احساس کی مثال دینے پر دفاعی اہلکاروں کی تعریف کی۔

ہندوستانی ہنر کی تعریف کرتے ہوئےجناب دھنکھڑ نے کہا کہ ہندوستانی انسانی ذہانت دنیا میں بے مثال ہے۔ نائب صدر نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے آبادی کے تمام طبقوں کی رضامندی کے نتیجے میں حیران کن طور پر فی کس انٹرنیٹ ڈیٹا کی کھپت امریکہ اور چین سے زیادہ ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اُس ماحول میں اہم تبدیلی کو اجاگر کیا، جس میں بدعنوانی پھیل گئی تھی۔نائب صدر نے کہا  کہ موجودہ منظر نامے ایک ‘بڑی تبدیلی’ کی عکاسی کرتے ہیں، جو پاور کوریڈورس، اب پاور بروکرز، رابطہ ایجنٹوں اور بیچولیوں سے مکمل طور پر صاف ہو چکے ہیں ۔ یہ قانونی طور پر فیصلہ سازی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اسرو کی ایک اہم کامیابی کے طور پر چندریان-3 کے کامیاب لانچنگ کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے ذکر کیا کہ اسرو نے کئی ترقی یافتہ ممالک کے لیے انتہائی مسابقتی قیمت پر سیٹلائٹ لانچ کر کے اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز نے گھروں اور کام کی جگہوں تک رسائی حاصل کی ہے، نائب صدر نے زور دیا کہ ان کی طاقت کو پتہ لگاکر ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تحقیق کرنے اور مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور6 جی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے کی بات آتی ہے تو ہندوستان صف اول کے ممالک میں شامل ہے۔

شرکا کو ان کی نمائندہ صلاحیت کی وجہ سے اہم تبدیلی کے مرکز اور اہم  مراکز کے طور پر حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر نے شرکا پر زور دیا کہ وہ کورس سے ان کی معمول کی توقعات سے ہٹ کر کچھ لیں، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

آئی آئی پی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب سریندر ناتھ ترپاٹھی ، نائب صدر کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، آئی آئی پی اے کے رجسٹرار جناب امیتابھ رنجن،49 ویں اے پی پی اے کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سچن چودھری اور دیگر معززین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

 

********

ش ح ۔ ع ح ۔ع ر

U. No.1597



(Release ID: 1981128) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil